ETV Bharat / bharat

Delhi MCD Election ایم سی ڈی انتخابات پر شاہین باغ کے ووٹرز کی رائے

دہلی میں کارپوریشن انتخابات کا اعلان کیا جا چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں زور آزمائی کرنے میں مصروف ہیں تو ایسے میں شاہین باغ کی عوام کیا سوچتی ہے، دیکھیں ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ۔ Delhi MCD Election 2022

ایم سی ڈی انتخابات پر شاہین باغ کے ووٹرز کی رائے

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 7:17 PM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جارہی ہے، امیدواروں نے اپنی مہم تیز کردی ہے لیکن ووٹرز کی خاموشی سے ان کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت نے وارڈ نمبر 188 ابوالفضل شاہین باغ میں ووٹروں کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ Public Opinion on Delhi MCD Election 2022

ایم سی ڈی انتخابات پر شاہین باغ کے ووٹرز کی رائے

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر مقامی پراپرٹی ڈیلر حافظ مظہر نے بتایا کہ اس مرتبہ کانگریس کی ہوا چل رہی ہے۔ اس لئے کانگریس کے امیدوار کی جیت ہوسکتی ہے۔ وہیں کباڑی کے دکاندار دلشاد نے بتایا کہ وہ کانگریس کے کام کاج کو پسند کرتے ہیں۔ مقامی پردہ نشین خاتون نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے بجلی فری دے رکھی ہے اس لئے وہ جھاڑو کے امیدوار کو پسند کرتی ہیں۔

وہیں مقامی شخص اقبال نے بتایا کہ ابھی ووٹنگ میں کافی دن ہے، اس لئے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ماحول کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ اسی طرح محمد شعیب، صغیر احمد، محمد صلاح الدین، دلشاد، دانش، ذاکر اور شکیل نے اپنے الگ الگ تاثرات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi MCD Election 2022 ایم سی ڈی انتخابات میں دہلی فسادات اور مقامی مسائل پر عوام کی رائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.