ETV Bharat / bharat

Sanskar Murder Case in Deoria: پب جی کی لت نے ایک 18 سالہ طالب علم کو قاتل بنا دیا - دیوریا میں بچے کا قتل

دیوریا میں پب جی PUBG کی لت نے ایک 18 سالہ طالب علم PUBG Addicted Youth کو قاتل بنا دیا۔ دادا دادی کو پھنسانے کے لیے اس نے ایک معصوم کا قتل کر دیا۔ مشتعل نوجوان نے چھ سالہ طالب علم کا قتل کرکے لاش گھر کے بیت الخلا میں چھپا دیا تھا۔ Sanskar Murder Case in Deoria

Sanskar Murder Case in Deoria
پب جی کی لت نے ایک 18 سالہ طالب علم کو قاتل بنا دیا
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 10:21 PM IST

دیوریا: ریاست اتر پردیش کے دیوریا میں ایک حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دراصل دادا دادی نے پب جی کھیلنے سے روکا تو پوتے نے انہیں پھنسانے کے لیے چھ سالہ سنسکار کو ہلاک کر دیا۔ ملزم کے دادا کے یہاں سنسکار ٹیوشن بڑھنے کے لیے آتا تھا۔ مشتعل نوجوان نے چھ سالہ طالب علم کو قتل کرکے لاش گھر کے بیت الخلا میں چھپا دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ دادا دادی کو جیل بھیجنے کے لیے قتل کو انجام دینے والے نوجوان نے واقعے کو اغوا کا روپ دینے کی کوشش کی۔Sanskar Murder Case in Deoria

ملزم نوجوان نے گاؤں کے ایک کھیت میں خط پھینک کر پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ خط میں اس نے رقم ملنے پر طالب علم کو آزاد کرنے کے بارے میں لکھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی، تقریباً 12 گھنٹے میں لاش برآمد کرکے واقعہ کا پردہ فاش کردیا۔ نوجوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دو دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

لار تھانہ علاقہ کے ہرکھولی کے رہنے والے گورکھ یادو کا بیٹا سنسکار گاؤں میں ہی پرائیویٹ ٹیوشن ٹیچر نرسنگھ شرما (60) کے گھر جاتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب ٹیوشن کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ جب اس کے والد ٹیوشن ٹیچر کے گھر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ ٹیوشن کے لئے آیا ہی نہیں ہے۔ اس پر گھر والوں نے اسے گاؤں میں ڈھونڈنا شروع کر دیا۔ اس دوران کھیت سے ایک خط ملا، جس میں پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ Sanskar Murder Case in Deoria

ایس پی سنکلپ شرما رات میں ہی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے طالب علم کی تلاش شروع کر دی۔ شک کی بنیاد پر جب پولیس نے ٹیوشن ٹیچر کے پوتے ارون شرما (18) سے پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آگئی۔ اس نے گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ بتایا کہ اس نے سنسکار کی لاش کو ٹوائلٹ میں چھپا رکھا ہے۔ پولیس نے سنسکر کی لاش برآمد کر لی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران ارون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دادا دادی اسے ہمیشہ PUBG کھیلنے اور پیسے مانگنے پر ڈانٹتے تھے۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے دونوں کو جیل بھیجنے کے مقصد سے سنسکار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ بدھ کو اسے ٹیوشن آتے ہوئے سنسکار مل گیا تھا۔ وہ اس کے ساتھ چلنے لگا۔ گھر کے قریب پہنچ کر اس نے دھوکے سے سنسکار کے منہ میں گم ڈال دیا، تاکہ وہ شور نہ کر سکے۔Sanskar Murder Case in Deoria

اس کے بعد وہ اسے ٹوائلٹ لے گیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو ٹوائلٹ میں چھپا دیا۔ گاؤں والوں کے مطابق ارون PUBG کھیلنے کا عادی تھا۔ گھر میں ڈانٹ پڑنے کے بعد وہ خودکشی کرنے کے لیے ریلوے لائن تک پہنچ گیا تھا لیکن لوگوں کے سمجھانے پر واپس آ گیا تھا۔ اس کے والدین بھی ارون کی اس حرکت سے حیران ہیں۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی اے سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھوپال: پب جی گیم کے شوقین طالب علم کی خودکشی

ایس پی سنکلپ شرما نے بتایا کہ ٹیوشن ٹیچر کے پوتے نے سنسکار کے قتل کی بات قبول کر لی ہے۔ تفتیش کے دوران اس سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر لاش برآمد کی گئی ہے۔ معاملے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ Sanskar Murder Case in Deoria

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.