ETV Bharat / bharat

ای پی ایف او نے ایڈوانس پی ایف کی رقم نکالنے کی اجازت دی

author img

By

Published : May 31, 2021, 11:03 PM IST

عالمی وبا کے دوران ای پی ایف او کے ممبروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مارچ 2020 میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت رقم نکالنے کا خصوصی بندوبست کیا گيا تھا۔

EPFO
ای پی ایف او

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران اپنے شیئر ہولڈروں کو ناقابل واپسی ایڈوانس پروویڈنٹ فنڈ نکالنے کی اجازت دے دی ہے وزارت محنت و روزگار نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

عالمی وباء کے دوران ای پی ایف او کے ممبروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مارچ 2020 میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت رقم نکالنے کا خصوصی بندوبست کیا گيا تھا۔ اس کے مطابق تین مہینے کی بنیادی تنخواہ اور مہنگائی بھتے کی حد تک یا ممبر کے اکاؤنٹ میں جمع رقم کا 75 فیصد تک، جو بھی کم ہے، نکالا جا سکتا ہے۔ ممبران اس سے کم رقم نکالنے کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 21-2020 میں اقتصادی شرح نمو 7.3 فیصد منفی

کووڈ- 19 کی دوسری لہرکے دوران، ای پی ایف او کے ممبروں کی مدد کے لئے امدادی اسکیم شروع کی گئی ہے، خاص طور پر جن کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپے سے بھی کم ہے۔ ای پی ایف او نے اب تک 76.31 لاکھ کووڈ-19 سے متعلق ایڈوانس ادائیگی کے دعوؤں کو نمٹایا ہے اور مجموعی طور پر 18698.15 کروڑروپے جاری کیے ہیں۔

بحران کے وقت ممبروں کے مالی تعاون پر غور کرتے ہوئے کووڈ- 19 سے متعلق ادائیگی کی درخواستوں کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای پی ایف او ایسے دعوؤں کو تین دنوں کے اندر نمٹا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.