نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حیدرآباد دنیا کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کا مرکز بن رہا ہے۔ بھارت بائیوٹیک ملک کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں سائنسدانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جینوم ویلی میں بہت سی کمپنیاں ہیں۔ حیدرآباد بائیو ٹیکنالوجی کا مرکز بن رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک 16 قسم کی ویکسین تیار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-5 سے شکست دی
نائب صدر نے اس بات کی تعریف کی کہ ہمارے سائنس دان بہت سارے ممالک کے لوگوں کی زندگیاں بچارہے ہیں۔ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ بھارت بائیوٹیک نے اب تک چار بلین سے زائد ویکسین تقسیم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے گزشتہ تجربات سے بہت ساری چیزیں سیکھی ہیں۔'
وینکیا نائیڈو نے یاد کیا کہ انہوں نے سابق میں بھارت بائیوٹیک کا دورہ کیا تھا جب وہ مرکزی وزیر تھے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب ہمیں اپنا نظریہ تبدیل کرنا چاہئے کہ مغربی ممالک ہر لحاظ سے بہت آگے ہیں۔ اس تقریب میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی، بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی کرشنا ایلا، جے ایم ڈی سچترا ایلا اور دیگر نے شرکت کی۔