رانچی،جھارکھنڈ: پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے خلاف اور نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ماحول بھی خراب ہوگیا۔ یوپی میں اب تک 136 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رانچی میں جمعہ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو لوگوں کی ہفتہ کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ پورا واقعہ رانچی کی مرکزی سڑک پر سجاتا چوک سے الورٹ ایکا چوک تک کا ہے۔ اس دوران شانِ رسالت میں گستاخی کے خلاف لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور احتجاج کیا۔ رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی۔ اس دوران کئی افراد زخمی ہوگئے، جس میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ Protests in Ranchi over Remarks on the Prophet Police Firing Two Killed
قبل ازیں رانچی کی مرکزی سڑک پر نماز کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پٹی اور مذہبی جھنڈا لیے ڈیلی مارکیٹ کے سامنے البرٹ ایکا چوک کی طرف احتجاج کیا۔ Protest Against Nupur Sharma
اس دوران ڈیلی مارکیٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا۔ وہیں پولیس حالات کو قابو کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال سجاتا چوک اور اقرا مسجد کے قریب بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں بڑی تعداد میں آئی آر بی، جے اے پی اور ضلع پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Religious Leaders Demand Punishment for Insolent People: کئی مذہبی رہنماؤں نے گستاخوں کو سزا دینے کا کیا مطالبہ
- Protest Against Nupur Sharma In Bhilwara: بھیلواڑا میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج
- Protest Against Nupur Sharma: رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، ایک شخص ہلاک
- Hurriyat Conference on Derogatory Remarks Against Prophet: پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر کلُ جماعتی حریت کانفرنس کی سخت برہمی
- Protest Against Nupur Sharma in Jaipur: جےپور میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج
- Protest Against Derogatory Remarks in Kolkata: کولکاتا کے متعدد علاقوں میں نوپور شرما خلاف احتجاج
احتجاج کے دوران جھڑپ کے بعد پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ میں زخمیوں میں سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیلی مارکیٹ کے اسٹیشن انچارج اودھیش ٹھاکر کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ایس ایس پی رانچی سریندر کمار جھا کے س ر پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ساتھ ہی اس جھڑپ میں کئی پولیس اہلکار زخمی بتائے گئے، جنہیں ریمس RIMS میں داخل کرایا گیا۔