ETV Bharat / bharat

Protests Against Inclusion Of Non-Locals غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف جموں میں احتجاج - جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں غیر مقامی افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کا مجاز قرار دیا ہے جس کے خلاف آج جموں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protests Against Inclusion Of Non-Locals

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 4:05 PM IST

جموں: کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف جموں میں بھی احتجاجی مظاہرئے کیے۔ اس دوران مظاہرین نے الیکشن کمیشن کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سماجی کارکن سنیل ڈمپل کی سربراہی میں جانی پور جموں میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ Protests in Jammu against inclusion of non-locals in the voting list

مظاہرین نے کہا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اورا س کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر احتجاج کی سربراہی کر رہے سماجی کارکن سنیل ڈمپل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ڈوگروہ ریاست کی شناخت کو تبدیل کرنے کا ایک حربہ ہے اور اس فیصلے سے ریاستی درجے کی جو مانگ ہم کر رہے ہیں وہ بھی کمزور ہو گی۔

مزید پڑھیں:۔ EC Decision on JK Assembly Elections اسمبلی انتخابات سے متعلق ای سی کے فیصلے پر کشمیر کے رہنماؤں کا رد عمل

اُن کے مطابق معاملہ انتہائی حساس ہے لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر مداخلت کرکے اس فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اور اب جموں و کشمیر کی شناخت کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہئے تاکہ ڈوگرہ ریاست کی شناخت بحال ہو سکے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.