ETV Bharat / bharat

Protests Against PDD Bills بجلی کے ماہانہ بِل میں اضافے کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے دونارو کیلر علاقے میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے بجلی کے ماہانہ بِل میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے بجلی کے بل میں اچانک 160 سے 460 تک اضافے پر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔ Protests Against PDD Bills

بجلی کے ماہانہ بِل میں اضافے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 3:47 PM IST

شوپیاں: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں محکمہ بجلی نے صارفین کو بجلی بِل میں مختلف ٹیکس شامل کرکے بھاری رقم ادا کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔ آج مقامی لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا اور بجلی کے بِلوں کو نذر آتش کیا۔ ضلع کے دونارو کیلر علاقے میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے بجلی کے ماہانہ چارجز میں اضافے کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے بجلی کے بل میں اچانک 160 سے 460 تک اضافے پر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا اور اسے غریب لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دیا ۔ Protests against Pdd bills hike in Shopain

بجلی کے ماہانہ بِل میں اضافے کے خلاف احتجاج

مزید پڑھیں:۔ Consumers Aghast over Power Tariff Hike: بجلی فیس میں اضافہ، صارفین برہم

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انکا علاقہ معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ ہے اور لوگ اپنے گھر والوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ماہانہ 460 روپئے بجلی کا بِل برداشت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اچانک اضافہ قبائلی برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کیونکہ ان کے پاس آمدنی کا کوئی اچھا ذریعہ نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم بجلی صرف روشنی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور بجلی کے آلات استعمال نہیں کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ پی ڈی ڈی نے انہیں 460 روپئے کے بجلی کا بل بھیجا ہے اور جسے وہ ادا نہیں کر سکیں گے کیونکہ ان کے پاس آمدنی کا بہت محدود ذریعہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بجلی کے بلوں کو ان کی سابقہ ​​رقم سے کم کیا جائے۔ تاکہ ان کے بچوں کو روشنی مل سکے بصورت دیگر ان کے پاس بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.