ETV Bharat / bharat

Protest Outside Uttarakhand Police Headquarters: اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا - دھرم سنسد معاملے میں دو مزید کے خلاف مقدمہ

دھرم سنسدم میں اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف آج مسلم تنظیم کے سینکڑوں افراد دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد سبھی نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی پی کوProtest Outside Uttarakhand Police Headquarters میمورنڈم سونپنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 9:25 PM IST

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہندو رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کی تقاریر Hate Speech Against Muslims پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندو مذہبی رہنماؤں کی دھرم سنسد Dharm Sansad’ in Haridwar کی اشتعال انگیز تقاریر پر سول سائٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف دہرادون میں مسلمانوں کا احتجاج

اس سلسلے میں آج ہریدوار میں مسلم تنظیموں نے دھرم سنسدم میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کی گرفتار کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر تک پیدل مارچ کیا۔

اس دوران پولیس نے بیریگیٹنگ لگا کر مظاہرین کو روکا۔ جس کے بعد مظاہرین وہیں بیٹھ گئے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے اس معاملے میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خبروں کے مطابق پولیس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اتراکھنڈ اشوک کمار نے مذکورہ معاملے میں ایس آئی ٹی تقیقات کا حکم دیتے ہوئے مظاہریں کو یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔'

بتادیں کہ جتیندر ناراین تیاگی کی متنازع کتاب میں نازیبا تبصرہ کرنے اور دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر دو کیس درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہریدوار کوتوالی پولیس نے جتیندر نارائن تیاگی (سابق نام وسیم رضوی) کو 41 سی آر پی سی کا نوٹس بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ 23 ​​دسمبر کو جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (وسیم رضوی) کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد 25 دسمبر کو اس میں مزید دو افراد مہامنڈلیشور دھرم داس اور مہامنڈلیشور اناپورنا بھارتی کے نام شامل کیے گئے۔ جبکہ وائرل ویڈیو کلپ کی بنیاد پر آج ساگر سندھو مہاراج اور یتی نرسمہانند گری کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.