ETV Bharat / bharat

Reconstruction Of Shops In Sabzi Mandi: سبزی منڈی میں دکانوں کو دوبارہ تعمیر کرانے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ضلع مراد آباد میں سبزی فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی کی جن دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے اجاڑا گیا ہے، ان کو دوبارہ بنایا جائے کیونکہ سبزی منڈی کی یہ دکانیں تقریبا سو سال پرانی ہیں۔ Demand for reconstruction of shops in Sabzi Mandi

دکانوں کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ
دکانوں کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 7:21 PM IST

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد گیٹ کے سامنے تقریبا دو ماہ سے سبزی فروشوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کی دکانیں بلڈوزر کے ذریعے ہٹا دی گئی ہیں، ان تمام دکانوں کو دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر کرایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی کی جن دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے اجاڑا گیا ہے، ان دکانوں کو دوبارہ بنایا جائے کیونکہ سبزی منڈی کی یہ دکانیں تقریبا سو سال پرانی ہیں، اچانک سبزی منڈی کی دکانوں کو اجاڑنے سے تمام لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ Vegetable vendors protest in Moradabad

دکانوں کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ

مزید پڑھیں:

سبزی قیمتوں میں اضافے سے سبزی فروش بھی پریشان

انہوں نے کہا کہ کئی بار اعلی افسران سے بات چیت کی لیکن کوئی بھی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک ہماری دکانیں دوبارہ نہیں بنائی جائیں گی، تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ حالیہ دنوں میں اس پورے معاملے میں متعدد اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی گئی، لیکن کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلا، ہمیں حکومت سے امید ہے کہ جلد از جلد ہماری دکانوں کو بحال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.