واضح رہے کہ جس دن سے مالیگاوں شہر کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ داری کولکاتا بجلی کمپنی کے سپرد کی گئی ہے تب سے شہر کی غریب عوام کمپنی کے کارندوں کی مبینہ دادا گیری سے پریشان ہے
اس تعلق سے سٹی پولیس اسٹیشن میں ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں بجلی کمپنی کے ذمہ داران اور بجلی کمپنی سے پریشان افراد کے درمیان ایک میٹنگ عمل میں لائی گئی۔
میٹنگ میں رضوان بیٹری والا نے کولکاتا بجلی کمپنی کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ بجلی کمپنی کے افسران شہر میں دورہ کرتے ہوئے کسی بھی بجلی صارف کا بجلی کنکشن منقطع نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا میٹر تبدیل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بجلی کمپنی کے افسران کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا بھی معاملہ اٹھایا گیا جسے بجلی کمپنی کے افسران نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بجلی کمپنی کی من مانی سے پریشان متعدد افراد سٹی پولیس اسٹیشن میں موجود تھے اور کورونا وبا کے پیش نظر سماجی دوری اور ماسک کا خیال بھی نہیں کیا۔