ETV Bharat / bharat

Protest Against Karnataka Hijab Issue: ممبئی میں کرناٹک حجاب معاملہ کے خلاف احتجاج کا اعلان - ممبئی امن کمیٹی کی خبر

ممبئی امن کمیٹی کے دفتر میں منعقد علما کرام اور دانشوروں کی اہم میٹنگ میں مولانا محمود دریاآبادی نے کہا کہ کرناٹک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حجاب کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ بی جے پی اس کے ذریعہ انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس سے قبل اس طرح کا معاملہ کیرالہ میں بھی پیش آیا تھا۔ Karnataka Hijab Row

ممبئی میں کرناٹک حجاب معاملہ کے خلاف احتجاج کا اعلان

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 10:02 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کرافورڈ مارکیٹ میں ممبئی امن کمیٹی کی جانب سے 15 فروری کو کرناٹک حجاب معاملے کے خلاف احتجاج کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس احتجاج میں مسلم و غیر مسلم خواتین شرکت کریں گیں۔ Protest Against Karnataka Hijab Issue Announced in Mumbai

اس موقع پر ممبئی امن کمیٹی کے دفتر میں منعقد علما کرام اور دانشوروں کی اہم میٹنگ میں مولانا محمود دریاآبادی نے کہا کہ کرناٹک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حجاب کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بی جے پی اس کے ذریعہ انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس سے قبل اس طرح کا معاملہ کیرالہ میں بھی پیش آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کی طالبہ کئی برسوں سے برقع اور حجاب میں ہی کالج جایا کرتی تھیں، اب اچانک کالج انتظامیہ نے حکمنامہ کو تبدیل کردیا جو تعھب خیز ہے اور اس کو ہندو مسلم رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Student Protest Over Karnataka Hijab Row: کرناٹک بھون کے باہر احتجاج کرنے آئے طلبا کو پولیس نے حراست میں لیا

مولانا محمود دریاآبادی نے کہا کہ کالج میں طالبات کی حفاظت کرنے والے استاد اور عملہ کی بھی حوصلہ افزائی اور ستائش ضروری ہے اور اسی لئے محافظ انسانیت ایوارڈ تفویض کرنے کا اعلان مسلم تنظیموں نے کیا ہے۔ اس میٹنگ میں ممبئی امن کمیٹی کے سربراہ فرید شیخ، مولانا سید اطہر علی، مولانا اعجاز کشمیری، سرفراز آرزو، ابراہیم طائی، جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر، سلیم بھائی، پروفیسر کاظم ملک، سعید خان اور شیعہ عالم دین فیاض باقر شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.