ETV Bharat / bharat

بھوپال کے تاریخی ورثے پر پروگرام کا انعقاد - بھوپال کی تہذیب

بھوپال کی اقبال لائبریری میں منعقدہ پروگرام میں دانشوروں نے بھوپال کی قدیم تہذیب و تمدن کے ساتھ بھوپال کی مشترکہ تہذیب اور یہاں کے بیش قیمتی تاریخی ورثہ کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر تحریک چلانے پر زور دیا-

Conducting a program on the historical heritage of Bhopal
بھوپال کے تاریخی ورثے پر پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:41 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم محبان بھوپال کے زیر اہتمام بھوپال کے تاریخی ورثہ پر پروگرام منعقد کیا گیا- آج کے پروگرام میں بھوپال کے دانشوروں اور مورخین نے بھوپال کے تاریخی پس منظر پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھوپال کی تہذیب کو ہمیں ریاست کے قیام سے قبل اور ریاست کے قیام کے بعد کے دو حصوں میں تقسیم کر کے دیکھنے کی ضرورت ہے-

ویڈیو

بھوپال اپنی درخشان تاریخ اور علمی خدمات کے لئے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر الگ شناخت رکھتا تھا اور اسے تاریخ کے اوراق میں اس کی علمی خدمات کے لئے بغداد الہند بھی کہا گیا ہے بھوپال کی تہذیب مشترک رہی ہے اور اس کے فروغ میں بلا لحاظ مذہب و ملت کا تعاون شامل ہے- یہاں کی تہذیب میں گؤنڈ تہذیب, جین تہذیب کا خاص اثر ہے- لوگوں نے ایک دوسرے کے کلچر اور رہن سہن کے ساتھ بولی اور زبان کو بھی قبول کیا ہے-

یہ بھی پڑھیں:

علامہ اقبال کا یوم پیدائش: بھوپال اورعلامہ اقبال کا گہرا تعلق

آج کے پروگرام میں دانشوروں نے بھوپال کی قدیم تہذیب و تمدن کے ساتھ تہذیب اور یہاں کے بیش قیمتی تاریخی ورثہ کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر تحریک چلانے پر زور دیا- تنظیم کے ذمہ دار نے کہا آج کے پروگرام کا مقصد نئی نسل کو بھوپال کی عظیم تاریخ سے واقف کرانا اور بھوپال کی تاریخی وراثت کے ساتھ تہذیب و تمدن کو آگے بڑھانا ہے -

Conducting a program on the historical heritage of Bhopal
بھوپال کے تاریخی ورثے پر پروگرام کا انعقاد

آج کے پروگرام کا مقصد تھا کہ نئی نسل کو معلوم ہو کہ بھوپال کے تاریخی ورثہ اور تہذیب و تمدن سے ہوتی ہے قوموں کی پہچان -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.