ETV Bharat / bharat

Programme on Bihari Freedom Fighters: جنگ آزادی میں بہار کے مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش، مولانا انیس الرحمن قاسمی - جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار

صدارتی خطاب میں مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس ملک کا زرہ زرہ مسلمانوں کی قربانیوں کا گواہ ہے۔ بھارت کی آزادی میں مسلمانوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ مسلمانوں اور انگریزوں کے درمیان 1757 میں بہار کے پلاسی میں جنگ ہوئی اور انگریزوں کے خلاف آزادی کی جد و جہد تقریباً دو سو سال جاری رہی۔ Programme On Bihari Freedom Fighters

جنگ آزادی میں بہار کے مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مولانا انیس الرحمن قاسمی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:26 PM IST

پٹنہ: آل انڈیا ملی کونسل بہار نے ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے پیش نظر ملک بھر میں ملی کونسل آزادی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلہ میں آج کونسل کے ریاستی دفتر میں 'بھارت کی آزادی میں بہاری مسلمانوں کا حصہ' کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی اور مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی شریک ہوئے۔ Programme On Bihari Freedom Fighters

جنگ آزادی میں بہار کے مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مولانا انیس الرحمن قاسمی

صدارتی خطاب میں مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس ملک کا زرہ زرہ مسلمانوں کی قربانیوں کا گواہ ہے، بھارت کی آزادی میں مسلمانوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، مسلمانوں اور انگریزوں کے درمیان 1757 میں بہار کے پلاسی میں جنگ ہوئی اور انگریزوں کے خلاف آزادی کی جدوجہد تقریباً دو سو سال جاری رہی، جس میں ہزاروں مسلم علماء کو پھانسی دی گئی۔ سینکڑوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں تب جا کر ہمارا ملک انگریزوں سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوا۔

مزید پڑھیں:۔ Asaduddin on Freedom Struggle: جنگ آزادی میں مسلمانوں کی ناقابل فراموش جدوجہد کو مٹانے کی کوشش،اسد اویسی

انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کی ابتدا سے ملک کی آزادی تک ہر موڑ پر بہاریوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، متعدد شہید ہوئے، سینکڑوں گرفتار کئے گئے اور گاندھی کی ستیہ گرہ تحریک کا آغاز بھی بہار سے ہی ہوا، جس میں ہزاروں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی میں بہار کے تمام طبقات کے لوگوں نے بالخصوص علماء برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کے نتیجے میں علماء جلا وطن کئے گئے، کالا پانی میں قید کئے گئے اور اپنی جانیں قربان کیں۔ کونسل کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا نافع عارفی نے کہا کہ ملک کی سرزمین مسلمان شہدوں کے خون سے لالہ زار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی، نورالسلام ندوی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.