ETV Bharat / bharat

World Consumer Rights Day: عالمی یوم صارفین کے موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں پروگرم منعقد - عالمی یوم صارفین کی خبر

کالج پرنسپل انیرود شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خاص طور پر صارفین کے حقوق کے لئے منایا جاتا ہے۔ یوم صارفین سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بھارت کے آئین میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاستی حکومت کی ذمہداری ہے۔World Consumer Rights Day

عالمی یوم صارفین کے موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں پروگرم منعقد

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 12:52 PM IST

جموں و کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں آج ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا خاص مقصد یہ تھا کہ صارفین کو ان کے حقوق کے لئے بیدار کرنا ہے۔World Consumer Rights Day

پندرہ مارچ کو عالمی یوم صارفین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صارفین کے حقوق سے متعلق جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما اور اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ کشتواڑ اتول شرما مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر کالج پرنسپل انیرود شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خاص طور پر صارفین کے حقوق کے لئے منایا جاتا ہے۔ یوم صارفین سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بھارت کے آئین میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاستی حکومت کی ذمہداری ہے۔ ملک کے مختلف خطوں میں دیگر معاملات کی دیکھ بھال کے لئے صارف عدالتیں یا کنزیومر کورٹس بھی قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صارف عدالتیں تو قائم کی جا چکی ہیں لیکن لوگوں کو اس بارے میں معلومات بہت کم ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Consumer Day: صارفین کے حقوق کے لئے ملک گیر تحریک کی ضرورت

واضح رہے کہ صارفین کے حقوق کا عالمی دن پہلی مرتبہ 15 مارچ 1983 کو منایا گیا تھا۔ ابتداء میں عوام کو چار بنیادی حقوق دیے گئے تھے، جن میں اضافہ کرکے انہیں آٹھ کر دیا گیا تھا۔ یہ اضافہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کی غیر سرکاری تنظیم کنزیومر انٹرنیشنل کی تجویز ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.