ETV Bharat / bharat

'مسئلہ ٹالنے سے نہیں، حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے' - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی نے پیر کو دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ’’دہائیوں سے چلے آرہے مسائل کو ٹالنے سے نہیں، ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں''۔

modi
modi
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:01 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسئلہ انہیں ٹالنے سے نہیں بلکہ ان کا حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کو دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ’’دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں، ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔ صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے، جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے''۔

اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر کو وقت سے پہلے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دوراقتدار میں جس امبیڈکر نیشنل میموریل کا ذکر ہوا تھا، اس کی تعمیر 23 برسوں کے لمبے انتظار کے بعد اسی حکومت میں ہوئی۔ اسی طرح مرکزی اطلاعات کمیشن اور ملک کے شہید جوانوں کی یادگار میں انڈیا گیٹ کے پاس قومی وار میموریل بھی اسی حکومت نے بنوایا۔

یہ بھی پڑھیے
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

انہوں نے کہا ’’ہمارے ملک میں ہزاروں پولیس اہلکاروں نے امن و قانون برقرار رکھنے کےلئے اپنی زندگی دی ہے۔ ان کی یاد میں بھی نیشنل پولیس میموریل کی تعمیر اسی حکومت میں ہوئی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.