ETV Bharat / bharat

Bajrang Dal Activist Murder Case: 'ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا ہرشا کے قتل کی وجہ' - ہندوتوا کا ایجنڈے

پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تفتیش کار ملزمین کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ممکنہ روابط تلاش کرنے کے لیے مواد جمع کر رہے ہیں۔ حکومت نے واضح ہدایات دی ہے کہ ان تنظیموں کے خلاف مواد جمع کیا جائے اور حکومت ہند کو پابندی لگانے کی سفارش کی جائے۔ Bajrang Dal Activist Murder Case

پولیس نے ہرشا کا قتل 'ہندوتوا کے ایجنڈے' پر عمل کا سبب بتایا

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 1:17 PM IST

پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسے ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل کرنے کے لیے قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس واقعہ کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور قتل میں کسی تنظیم کے ملوث ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا۔Bajrang Dal Activist Murder Case

پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تفتیش کار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ممکنہ روابط تلاش کرنے کے لیے مواد جمع کر رہے ہیں۔

حکومت نے واضح ہدایات دی ہے کہ ان تنظیموں کے خلاف مواد جمع کیا جائے اور حکومت ہند کو پابندی لگانے کی سفارش کی جائے۔

پولیس نے کہا کہ ایجنسیاں کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) کے سرگرمیوں کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں، جس نے کالج کے طلبہ کو تربیت دے کر حجاب کے مسئلے کو ابھارنے کی سازش کی تھی۔

ہرشا گائے ذبیحہ اور گائے کی غیر قانونی نقل و حمل سے متعلق معاملات میں ہندو مذہب سے متعلق تقریبات منعقد کرنے میں پیش پیش رہتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ہرشا سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھا اور اس نے ہندوتوا کے حامی پیغامات بھی شیئر کرتا تھا جس سے بہت سے لوگ ناراض تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں تنظیم کے ملوث ہونے کے سراغ مل چکے تھے۔ عناصر نے ہندو کارکنوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام دینے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:

Bajrang Dal Activist Murder Case, Six Arrested: بجرنگ دل کارکن قتل کیس میں چھ گرفتار

کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے بدھ کو کہا کہ شیوموگا میں بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کے سلسلے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’کل رات تک چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج دو مزید گرفتاریاں کی گئیں۔‘‘

واضح رہے کہ کرناٹک کے شیموگا میں اتوار کے روز بجرنگ دل کے 23 سالہ کارکن کے مبینہ قتل کے سلسلے میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

کرناٹک کے شیموگا ضلع میں منگل کو بھی امتناعی احکامات کے درمیان حالات کشیدہ رہے۔ ریزرو فورسز کو طلب کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سینیئر پولیس افسران ضلع میں تعینات ہیں۔ امتناعی احکامات میں توسیع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.