ETV Bharat / bharat

Congress urges PM وزیر اعظم مودی رام مادھو پر کارروائی کریں، کانگریس

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 7:38 PM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ ستیہ پال ملک نے 300کروڑ کی رشوت کے ایک معاملے کا انکشاف کیا۔ اس انکشاف میں آر ایس ایس لیڈر رام مادھو کا نام لیا ہے۔ کیا وزیر اعظم مودی رام مادھ پر کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔؟ وہیں رام مادھو اپنے اوپر لگے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ کئی ریاستوں کے گورنر رہے ستیہ پال ملک نے 300کروڑ کی رشوت کے ایک معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر رام مادھو کا نام لیا ہے اور وزیر اعظم کو اس معاملے میں ان کے ( مادھو کے) خلاف فوری کاروائی کرنی چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کویہاں پارٹی ہنڈ کواٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے ستیہ پال ملک نے آر ایس ایس لیڈر کہہ کر اپنی بات کہی تھی لیکن اب انہوں نے ایک تازہ انٹرویو میں اس لیڈر کا نام رام مادھو بتایا ہے۔ مادھو آر ایس ایس کے لیڈر اور مودی کے قریبی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس انکشاف میں اگر سچائی نہیں ہے تو مادھو کو ستیہ پال ملک پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنا چاہئے اور اگر نہیں کرتے ہیں تو وزیر اعظم مودی فورا ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔

کھیڑا نے سوال کیا کہ سابق گورنر کے انکشاف پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھوکے گھر پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے افسران کیوں نہیں آئے جب کہ جموں کشمیر کے گورنر رہتے ہوئے ستیہ پال ملک نے اکتوبر2021میں نام لئے بغیر انکشاف کیا تھا کہ آر ایس ایس کے ایک اہم لیڈر نے ’انبانی‘ سے متعلق دو فائلیں منظور کرانے کے لئے 300کروڑ روپے کی رشوت دینے کی پیش کش کی تھی۔ ملک اگست2018سے اگست2019تک جموں کشمیر کے گورنر رہے اور پھر میگھالیہ کے گورنر بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ستیہ پال ملک نے اس سلسلے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے ایک یوٹیوب چینل سے کہا کہ اس وقت انہوں نے آر ایس ایس کے جس لیڈر کی طرف اشارہ کیاتھا۔ وہ بی جے پی کے لیڈر رام مادھو تھے۔ اس پر مادھو نے ملک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی اور خود پر لگے الزامات کو جھوٹ بتایاہے۔

ترجمان کے مطابق ملک نے تازہ انٹرویو میں کہا 'اگر وہ دو فائلیں منظور کر دیتا تو مجھے 300کروڑ روپے مل جاتے۔ ان میں سے ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے متعلق تھی اور ایک انشورینس کے معاملے سے جڑی تھی۔ میں نے پرائیویٹ انشورینس بند کرکے سی جی ایچ ایس لاگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں غلط کام نہیں کروں گا۔ اس میں جو اسپتال منتخب کئے گئے ہیں وہ صرف 4-5ہیں اور سب تھرڈ گریڈ کے ہیں۔' کانگریسی لیڈر نے کہا کہ مستر مودی صبح سے شام تک بدعنوانی مخالف ہونے کا راگ الاپتے رہتے ہیں تو رام مادھو پر جب سابق گورنر الزام لگا رہے ہیں تو ان کو ابھی تک سی بی آئی نے کیوں نہیں بلایا۔ ان کے یہاں سی بی آئی اور ای ڈی کی چھاپہ ماری کیوں نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Malik on Removing Z plus Security سکیورٹی میں تخفیف کے پیچھے شاہ کا نہیں مودی کا دماغ، ستیہ پال ملک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.