ETV Bharat / bharat

Pro Khalistan Slogans in Delhi جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتانی نعرے لکھے گئے

خالصتان کی حمایت میں دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشنوں پر "دہلی بنے گا خالصتان" اور "خالصتان زندہ باد" جیسے قابل اعتراض نعرے لکھے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے ان تمام نعروں کو مسخ کرکے کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔ ایک افسر نے کہا کہ سکھس فار جسٹس (SFJ) کے کارکنان نے دہلی میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں کو خالصتانی نعروں سے خراب کیا ہے۔

pro-khalistan-slogans-appear-on-delhi-metro-stations-ahead-of-g20-summit
جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتانی نعرے لکھے گئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 4:05 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی صدارت میں اگلے ماہ قومی دارالحکومت میں جی 20 سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ اس سے قبل ہی علیحدگی پسند خالصتان گروپ، سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مشتبہ کارکنوں نے دہلی کے پانچ سے زائد میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتانی نعرے لکھے ہیں۔ جس نے دہلی میں سیکیورٹی خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی میٹرو پولس تمام جگہوں سے نعرے والی دیوار پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور تمام جگہوں پر پولس بھیج کر نعروں کو ہٹا دیا ہے۔ میٹرو پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسپیشل سیل بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

  • 5 से ज्यादा मेट्रो स्टेशनों पर किसी के द्वारा दिल्ली बनेगा खालिस्तान और खालिस्तान जिंदाबाद लिखा गया है। दिल्ली पुलिस मामले में कानूनी कार्रवाई कर रही है: दिल्ली पुलिस pic.twitter.com/NFpIf6zLue

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) August 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دہلی پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر نعرے لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جن پر "دہلی بنے گا خالصتان" اور "خالصتان زندہ باد" جیسا نعرہ لکھا ہوا ہے۔ افسر نے مزید کہا، ایس ایف جے کے مشتبہ کارکنوں نے دہلی کے متعدد میٹرو اسٹیشنوں- شیواجی پارک سے پنجابی باغ تک کو خالصتانی نعروں کے ساتھ خراب کیا۔ میٹرو اسٹیشنوں پر اس قسم کے نعروں پر افسر نے کہا کہ وہ قانون کے مطابق اس معاملے میں ضروری کارروائی کر رہے ہیں۔نعرے لکھنے والوں کی شناخت کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذخر ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں پر اس قسم کے قابل اعتراض نعرے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی دارالحکومت بزنس ٹوئنٹی سمٹ انڈیا 2023 کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے ماہ قومی دارالحکومت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں 18 سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن، چینی وزیر اعظم شی جن پنگ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی سربراہان مملکت اور سفارت کاروں کی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.