محترمہ گاندھی اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی انچارج بھی ہیں۔ اپنے شیڈول کے مطابق محترمہ گاندھی رائے بریلی کے ریفارم کلب میں مہیلا شکتی سمواد ریلی میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ رائے بریلی کانگریس صدر سونیا گاندھی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ رائے بریلی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے ادیتی سنگھ کی حال ہی میں بی جےپی میں شامل ہونے سے خالی جگہ کو پُر کرنے کے لحاظ سے محترمہ گاندھی کا رائے بریلی کا دورہ اہم سمجھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Congress Manifesto For Women: خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرے گی کانگریس
آئندہ انتخابات میں کانگریس کی جانب سے 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دیے جانے کے اعلان کے بعد محترمہ گاندھی کی ریاست کے مختلف علاقوں میں مہیلا سمواد ریلیوں کے انعقاد مقصد ہے کہ متعلقہ علاقے میں ممکنہ امیدواروں کی شناخت کی جا سکے ۔ اس کے ساتھ ہی ان ریلیوں میں خواتین کے مسائل کو نمایاں طور پر اٹھانے کے پیش نظر کانگریس ریاست میں نصف آبادی کے ووٹ اپنے حق میں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یو این آئی