ETV Bharat / bharat

Telangana Congress پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کریں گی - کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 8 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی اور تلنگانہ میں بے روزگاروں کے مسائل پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 4:05 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کانگریس نے آغاز کردیا ہے۔ پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا سرگرم ہوچکے ہیں اور اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی 8 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔ جہاں وہ ریاست میں بے روزگاروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے جاری پارٹی کی مہم کے حصہ کے طورپر جلسہ سے خطاب کریں گی۔پرینکاگاندھی کرناٹک سے حیدرآباد پہنچیں گی۔ پڑوسی ریاست میں 10مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔حیدرآباد کے سرورنگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کا ریاستی یونٹ سرگرم ہوگیاہے اور انتظامات کا آغازکردیاگیا ہے۔پارٹی کو یہ توقع ہے کہ پرینکاگاندھی کے جلسہ سے پارٹی کیڈر میں نئی جان پیدا ہوگی اور پارٹی کو انتخابی فائدہ ہوگا۔

کرناٹک میں گزشتہ روز کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کنڈاگولا میں روڈ شو کیا تھا۔ روڈ شو کے دروان انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ ابھی کرناٹک میں الیکشن ہے تو سب آپ کے سامنے آرہے ہیں۔ ریاست کی بی جے پی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ بی جے پی نے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا ہے۔ کنڑ میں اپنی تقریر شروع کرنے والی پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے صدمے میں ہیں۔ کانگریس متاثرین کو گارنٹی دے رہی ہے کہ ہم خواتین کے لیے 2000 ہزار روپے کا گارنٹی کارڈ جاری کر رہے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ اس حکومت میں کتنے نوجوانوں کو نوکریاں ملی ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ ریاستی حکومت میں ڈھائی لاکھ نوکریاں خالی ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ یہ الیکشن آپ کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election پرینکا گاندھی اور کھڑگے بیدر کا دور کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.