ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Slams BJP پرینکا گاندھی کا ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم - بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگ ترقی اور اپنی بہتری کے لیے ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں۔Priyanka Gandhi Slams BJP

پرینکا گاندھی کا ہماچل پردیش میں بی جے پی  کی حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 6:49 PM IST

منڈی (ہماچل پردیش):یہاں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگوں کی بہتری کے لیے بدعنوان بی جے پی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے پانچ برسوں میں حکومت بدلنے کی جو روایت برقرار رکھی ہے وہ واقعی بہت اچھی ہے۔ اس سے پارٹی اور اس کے لیڈروں کا دماغ درست رہتا ہے۔Priyanka Gandhi Says We Would Throw Up BJP Government In Himachal Pradesh

انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس انتخابات جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان کی پارٹی کی حکومت ہر سال بے روزگاروں کو ایک لاکھ ملازمتیں دے گی۔ انہوں نے اس وعدے پر بھروسہ کرنے کی مثال دی کہ چھتیس گڑھ میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ حکومت کے قیام کے پہلے ہی دن پورا ہو گیا۔

محترمہ واڈرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وزیر اعلی منڈی ضلع سے ہیں لیکن انہوں نے یہاں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ اگر بی جے پی حکومت جس نے آپ کے لیے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا تو کیا آپ انہیں مزید پانچ سال دینا چاہتے ہیں؟

مزید پڑھیں:Article 370 Caused Mess In Kashmir نہرو کے آرٹیکل 370 کے اقدام سے کشمیر مسئلہ ابھرا، وزیر اعظم نے اسے حل کیا، امت شاہ

بی جے پی حکومت پر روزگار کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش میں سرکاری محکموں میں 63 ہزار عہدے خالی ہیں لیکن انہیں پُر نہیں کیا گیا۔ حکومت نے فوج میں بھرتی کی اگنی ویر اسکیم لا کر نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ دودھ، دہی، آٹا اور سرسوں کے تیل پر جی ایس ٹی لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی دادی اندرا گاندھی کا ہماچل پردیش سے اٹوٹ رشتہ تھا۔ آج کی سیاست میں پیسے کا غلبہ ہے۔ جھوٹ بولا جاتا ہے لیکن اندرا گاندھی کے دور میں ایسا نہیں تھا۔Priyanka Gandhi Says We Would Throw Up BJP Government In Himachal Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.