ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے بعد جمعرات کو ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیے جانے پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ تین مہینوں میں گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پٹرول، ڈیزل 100 کا ہدف پار کرنے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے بیٹنگ کررہی ہے جب کہ عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔‘‘
-
पिछले तीन महीने में घरेलू गैस सिलेंडर पर 200 रुपए बढ़े।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 25, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
पेट्रोल डीजल शतक मारने की तरफ बढ़ ही चुके हैं।
अर्थव्यवस्था के दोनों छोरों पर खरबपति मित्रों के लिए बैटिंग करने वाली मोदी सरकार की पिच आमजनों के लिए कमरतोड़ महंगाई से भरी हुई है। pic.twitter.com/SsLb3C7Nnl
">पिछले तीन महीने में घरेलू गैस सिलेंडर पर 200 रुपए बढ़े।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 25, 2021
पेट्रोल डीजल शतक मारने की तरफ बढ़ ही चुके हैं।
अर्थव्यवस्था के दोनों छोरों पर खरबपति मित्रों के लिए बैटिंग करने वाली मोदी सरकार की पिच आमजनों के लिए कमरतोड़ महंगाई से भरी हुई है। pic.twitter.com/SsLb3C7Nnlपिछले तीन महीने में घरेलू गैस सिलेंडर पर 200 रुपए बढ़े।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 25, 2021
पेट्रोल डीजल शतक मारने की तरफ बढ़ ही चुके हैं।
अर्थव्यवस्था के दोनों छोरों पर खरबपति मित्रों के लिए बैटिंग करने वाली मोदी सरकार की पिच आमजनों के लिए कमरतोड़ महंगाई से भरी हुई है। pic.twitter.com/SsLb3C7Nnl
رواں مہینے میں صرف تین ہفتوں کے عرصے کے دوران رسوئی گیس کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد دہلی میں 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت جمعرات کے روز 794 روپے کر دی گئی ہے جو بدھوار تک 769 روپے تھی۔
اس سے قبل دسمبر میں رسوئی گیس کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں - انڈین آئل کارپوریشن ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل نے اس وقت اس قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ تازہ ترین اضافے کے سبب تین ماہ کے دوران سلینڈر کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔