ETV Bharat / bharat

Prithvi Shaw Breaks Record شا کی ٹرپل سنچری، آسام دباؤ میں - شا کی ٹرپل سنچری، آسام دباؤ میں

پرتھوی شا (379) کی طوفانی ٹرپل سنچری اور اجنکیا رہانے (191) کی سنچری کی مدد سے ممبئی نے بدھ کو رنجی ٹرافی گروپ-بی میچ کے دوسرے دن آسام کے خلاف 687 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ممبئی کے اعلان کے بعد، آسام نے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ اوپنر شبھم منڈل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حالانکہ راہل ہزاریکا (60) اور رشو داس (26) وکٹ پر موجود رہے۔Prithivi Shaw Break Record

شا کی ٹرپل سنچری، آسام دباؤ میں
شا کی ٹرپل سنچری، آسام دباؤ میں
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:39 PM IST

گوہاٹی:پرتھوی شا نے 98.96 کے مضبوط اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 383 گیندوں میں 379 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین اننگز میں 49 چوکے اور چار چھکے لگائے۔Prithivi Shaw Break Record In Domestic Cricket,Smashes 2nd Individual Scores

اس کے ساتھ، شا نے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ سکور بنایا، جبکہ سب سے زیادہ سکور (443) مہاراشٹر کے بی بی نمبالکر نے 1984میں بنایا تھا۔ اوپنر نے رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے سب سے زیادہ سکور کا سنجے منجریکر (377) کا 32 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ کپتان اجنکیا رہانے نے بھی شا کا ساتھ دینے کے لیے سنچری بنائی، حالانکہ وہ اپنی ڈبل سنچری سے نو رنز دور رہے۔ رہانے نے شا کے ساتھ 401 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے 302 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 191 رنز بنائے۔ ریان پراگ (167/2) نے دونوں بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:Russel Arnold on Bumrah 'ہندوستان کو ورلڈ کپ میں بمراہ کی ضرورت ہے'

شا نے اس ریکارڈ ساز ٹرپل سنچری کے ساتھ بی سی سی آئی کے دروازے پر دستک دی ہے، جس نے آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔Prithivi Shaw Break Record In Domestic Cricket,Smashes 2nd Individual Scores

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.