وزیراعظم نریندر مودی آج شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا ہے۔اس کے دوران وزیراعظم وہاں کے کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال اور ریاستوں میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔ یہ معلومات افسران نے فراہم کی ہے۔
افسران نے بتایا کہ وزیراعظم منگل کی صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام ، ناگالینڈ ، تریپورہ ، سکم ، منی پور ، میگھالیہ ، اروناچل پردیش اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ریاستوں میں کووڈ 19 کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم اس دوران ویکسینیشن کی مہم کا بھی جائزہ لیں گے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جب ملک میں کووڈ انفیکشن کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی تیسری لہر کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 37,154 نئے کیسز درج
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 37،154 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3،08،74،376 ہوگئی۔ ملک میں اب تک 37.73 کروڑ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔