ETV Bharat / bharat

ADC Tral on Mann Ki Baat وزیراعظم کے تعریفی کلمات ہمارے لیے فخر کی بات، اے ڈی سی ترال

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ ملک کے وزیراعظم کی جانب سے ترال علاقے کی تعریف ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ اس سے نہ صرف اسپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کا رجحان بھی کھیل کود کی طرف بڑھےگا۔

وزیراعظم کے تعریفی کلمات ہمارے لیے فخر کی بات، اے ڈی سی ترال

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 5:22 PM IST

وزیراعظم کے تعریفی کلمات ہمارے لیے فخر کی بات، اے ڈی سی ترال

ترال: گذشتہ ماہ کی انتیس تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ ضلع کے سعید آباد ترال میں منعقدہ سنو کرکٹ کا ذکر کرنے کے بعد جہاں مقامی افراد اور کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں انتظامیہ بھی من کی بات پروگرام میں ترال کا ذکر ہونے پر پُراطمینان نظر آ رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ ملک کے وزیراعظم کی جانب سے ترال علاقے کی تعریف سے نہ صرف اسپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کا رجحان زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی طرف بڑھےگا۔

شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ اتنے بڑے ملک میں وزیراعظم کی جانب سے ایک گاؤں کا ذکر کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی لوگ اور کھلاڑی خوش ہیں، بلکہ اس سے انتظامیہ کے کام کاج کی سراہنا بھی ہو رہی ہے اور یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی نوجوان کھلاڑیوں نے فون کیا، وہ بہت ہی زیادہ خوش ہیں اور ان کے توقعات بھی بڑھ گیے ہیں۔ انتظامیہ بھی اب وہاں کے کھیل میدان کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گا، عنقریب وہاں ایک خصوصی ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔

شبیر احمد رینہ نے مزید بتایا کہ ترال میں منی سیکرٹریٹ کا کام اب تک مکمل نہ ہو سکا ہے کیوں کہ اس کو پراپر طریقے سے منظوری نہیں ملی تھی حالانکہ ابھی حال ہی میں انہوں نے معاملہ ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کی نوٹس میں بھی لایا اور دیگر حکام کی نوٹس میں بھی اس بارے میں بحث کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خانقاہ فیض پناہ پر بھی کام کی تکمیل کے لیے ٹورازم محکمہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور فنڈس کی واگذاری کے بعد یہ کام بھی مکمل ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat من کی بات پروگرام میں اسنو کرکٹ کے ذکر پر ترال کے کھلاڑی شادمان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.