ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ سے خطاب شروع

یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بھارتی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر جائے تقریب پر گل پوشی کریں گے۔

independence day
independence day
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 7:33 AM IST

بھارت آج 75 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پہلی بار جائے قریب پر گل پوشی کریں گے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 32 اولمپک تمغہ جیتنے والے اور دو سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے عہدیداروں کو لال قلعہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ جیولین تھرو ایونٹ میں بھارت کے پہلے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا سمیت 32 اولمپک فاتحین کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں تقریبا 240 اولمپین، معاون عملہ، ایس اے آئی اور سپورٹس فیڈریشن کے عہدیداروں کو بھی دیوار کے سامنے گیان پاتھ کی شان میں اضافہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر سات تمغے جیتے، جن میں ایک سونے، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ کورونا واریئرس کے اعزاز میں لال قلعہ کی دیوار کے جنوب کی جانب ایک علیحدہ بلاک تعمیر کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں اتوار کی صبح لال قلعہ میں منعقدہ تقریب کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور وزیر دفاع ڈاکٹر اجے کمار لال قلعہ پہنچ کر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ 'دنیا کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے زرعی شعبے میں تبدیلی کی ضرورت'

واضح رہے کہ آزادی کا امروت مہوتسو تقریبات کا ایک سلسلہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں حکومت ہند کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ مہوتسو کو عوامی بھاگیداری کے جذبے سے ایک عوامی جشن کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 سے 75 ہفتوں قبل 'آزادی کا امرت مہوتسو' 15 اگست 2023 تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.