ETV Bharat / bharat

Modi’s First Virtual Rally: مودی آج پہلی ورچول ریلی سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 7:01 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج وزیر اعظم نریندر مودی پہلی ورچول ریلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے مغربی اترپردیش کے 5 اضلاع کے لوگوں سے تجاویز مانگی ہیں۔ وزیر اعظم کی ریلی کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ Modi Virtual Rally will be held in Uttar Pradesh

مودی آج پہلی ورچول ریلی سے خطاب کریں گے
مودی آج پہلی ورچول ریلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو پہلی ورچول ریلی ’جن چوپال‘ کے ذریعہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں ماحول تیار کریں گے۔ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی عوامی ریلیوں پر فی الحال پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم مودی ورچولی اترپردیش کی عوام سے جڑیں گے اور بی جے پی حکومت کی حصولیابیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ Modi’s Virtual Rally in UP

وزیر اعظم کی ریلی کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریاست کے جنرل سکریٹری سنیل بنسل نے ریلی کی ترسیل کے لئے ریاستی دفتر پر بنائے گئے ورچول ریلی اسٹوڈیو کا جائزہ لیا۔ مغربی اترپردیش کے پانچ اضلاع کی 21 اسمبلی نششتوں کے 98ڈویژنوں پر ہونے والے پروگرام میں براہ راست طور سے 49000 لوگ شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آگرہ اور نائب وزیر اعلی دنیش شرما لکھنؤ میں واقع ریاستی دفتر میں بنے ورچول ریلی اسٹوڈیو سے ریلی میں موجود ہونگے۔

مزید پڑھیں:۔ Mann Ki Baat 85th Edition: پی ایم مودی آج کریں گے من کی بات پروگرام سے خطاب

جن چوپال ریلی کی جانکاری دیتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری و ورچول ریلی کے انچارج انوپ گپتا نے بتایا کہ پیر کو ہونے والی ریلی میں سہارنپور کی نکڑ ، بیہٹ، سہارنپور شہر، سہارنپور دیہات، دیوبند،گنگوہ اور رامپور منہارن اسمبلی حلقوں میں بڑی اسکرین پر پروگرام دکھایا جائے گا۔ ساتھ ہی شاملی کے کیرانہ، تھانہ بھون، شاملی، مظفر نگر کے بڑھانہ، پرقاضی، چرتھاول، مظفر نگر، کھتولی اور میرا پور میں بھی جن چوپال کی ترسیل کا انتظام کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.