ETV Bharat / bharat

مودی نے اولمپک دستے کی سہولیات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 6:16 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک ورچول اجلاس میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے جانے والے ایتھلیٹس کے دستہ کی سہولیات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم اگلے منگل کو اولمپک دستہ کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کی بہتر کارکردگی کے لئے ان سب کو نیک خواہشات پیش کریں گے۔

مودی نے اولمپک دستے کی سہولیات کا جائزہ لیا
مودی نے اولمپک دستے کی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ "ٹوکیو جانے والے بھارتی دستے کی سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ لاجسٹک، ٹیکے لگانے اور مختلف امور میں ان کو دیئے جانے والے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اولمپک میں حصہ لینے والے دستہ کے ساتھ میں 130 کروڑ لوگوں کی جانب سے 13 جولائی کو بات کروں گا اور انہیں نیک خواہشات پیش کروں گا۔ آؤ ہم بھارت کو سرخرو کریں۔‘‘

مزید پڑھیں:Third Wave Warning: وزیر اعظم نے آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کا جائزہ لیا

ٹوکیو اولمپک گیمز 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے۔ ہندوستانی ایتھلیٹس کا ایک 120 رکنی دستہ 17 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوگا۔ کورونا وبا کے پیش نظر اس مرتبہ اولمپک کھیل ہنگامی صورتحال میں ہوں گے اور اسٹیڈیم میں کوئی تماشائی نہیں ہوگا۔ ہندوستان نے کورونا وبا کی پابندیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹیم کے ساتھ عہدیداروں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.