ETV Bharat / bharat

Cyclone Jawad: جواد کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نریندر مودی نے گردابی طوفان 'جواد' کے پیش نظر حکام کو ہدایت دی ہے کہ لوگوں کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مل کر اس طرح کام کریں کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔

مودی
مودی
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 7:16 PM IST

Updated : Dec 2, 2021, 8:46 PM IST

دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے جمعرات کی صبح گردابی طوفان 'جواد' Cyclone Jawad کے خطرے سے نمٹنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

وزیر اعظم مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق مودی نے میٹنگ میں کہا کہ ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہیے اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو انہیں جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مل کر اس طرح کام کریں کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس National Disaster Response Force نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی 29 ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ان کے ساتھ کشتیاں، درختوں کی آری، ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان وغیرہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 33 ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے بھی اپنے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تیار رکھا ہے۔ انہوں نے طوفان میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش اور ریسکیو کے لیے بھی تیاریاں کی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے انجینئروں کو بھی کٹی میں تیار رکھا گیا ہے۔ مشرقی ساحل پر ڈیزاسٹر ریلیف اور طبی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

یواین آئی

Last Updated : Dec 2, 2021, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.