ETV Bharat / bharat

مودی آج جموں و کشمیر کے لیے صحت منصوبے کا آغاز کریں گے

ملک میں اپنی نوعیت کی اس پہلی اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ریاست کے تمام 1.30 کروڑ شہریوں کو صحت انشورنس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ یہ پروگرام جموں کنونشن سینٹر میں صبح 11 بجے ایل جی منوج سنہا کی موجودگی میں ہوگا۔

مودی آج جموں وکشمیر کے لیے صحت منصوبے کا آغاز کریں گے

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 10:47 AM IST

جموں و کشمیر میں اب ہر خاندان کو سالانہ پانچ لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ ملے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو جموں و کشمیر میں صحت انشورنس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

ملک میں اپنی نوعیت کی اس پہلی اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ریاست کے تمام 1.30 کروڑ شہریوں کو صحت انشورنس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ یہ پروگرام جموں کنونشن سینٹر میں صبح 11 بجے ایل جی منوج سنہا کی موجودگی میں ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ورچوئل میڈیم کے ذریعہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ایل جی کے مشیروں کے علاوہ چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم، رکن پارلیمان جگل کشور شرما اور انتظامی سیکریٹری اور دیگر عہدیدار بھی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

جموں و کشمیر کے تیس لاکھ افراد پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت احاطہ کیے گئے تھے، اب ایک کروڑ مزید افراد کا ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت احاطہ کیا جائے گا، دونوں اسکیموں کے مستفید افراد کو ایک جیسی سہولیات اور مراعات ملیں گی۔

ریاستی حکومت نے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت کور کرنے کا بھی ہدف بنایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 16 لاکھ افراد نے اندراج کیا ہے۔ دوسرے شہریوں کو شامل کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست میں اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو گولڈن کارڈ تقسیم کرنے کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کنونشن سنٹر میں مرکزی تقریب میں کچھ مستحقین کو گولڈن کارڈ تقسیم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.