وزیر اعظم آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مہم پورے ملک میں، دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں چلائی جائیگی، جس کا موضوع 'بارش کو جمع کرنا اور بچانا' ہے۔
اس مہم کو 22 مارچ سے 30 نومبر تک نافظ کیا جائے گا۔ یہ ملک میں مانسون اور مانسون سے قبل کی مدت ہے۔ عوامی شرکت کے ذریعہ نچلی سطح پر پانی کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک کے طور پر اس کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی موجودگی میں آبی بجلی کے وزیر اور مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے وزرائے اعلی کے مابین کین بیتوا رابطہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوں گے۔ دریاؤں کو جوڑنے کے قومی منصوبے کے تحت یہ پہلا منصوبہ ہوگا۔
اس منصوبے سے تقریبا 62 لاکھ افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی ہوگی، 10.62 لاکھ ہیکٹر رقبہ سیراب ہوگا اور 103 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی۔