ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے 'امرت مہوتسو' کا افتتاح کیا - Prime Minister modi

نریندر مودی نے کہا کہ نہرو، پٹیل اور سبھاش جیسے مجاہد آزادی کے خواب کا بھارت بنانے کی سمت میں قدم بڑھائے جا رہے ہیں۔

Prime Minister modi
Prime Minister modi
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 1:48 PM IST

Updated : Mar 12, 2021, 2:18 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز گجرات کے احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے ایک پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ 'امرت مہوتسو' سے متعلق متعدد پروگراموں کا افتتاح کیا۔

اس دوران وزیر اعظم نے آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل پروگراموں کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کیا امرت مہوتسو کا افتتاح

وزیر اعظم نے یہاں ایک عوامی خطاب میں مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہرو ، پٹیل اور سبھاش جیسے مجاہد آزادی کے خواب کا بھارت بنانے کی سمت میں قدم بڑھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں، اسکالرز، فن اور ادب سے منسلک لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مجاہد آزادی کی کہانیاں اور تاریخ لکھنے میں مدد کریں۔

گجرات کے احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے ایک پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

واضح ہو کہ بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کے ذریعے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس عوامی تہوار کو عوامی حصہ داری کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

15 اگست 2022 سے 75 ہفتہ قبل آج سے اس پروگرام کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے جمعرات کے روز کہا کہ "پیدل مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں جو احمدآباد کے سابرمتی سے شروع ہو کر 241 میل کا سفر طئے کرتے ہوئے 5 اپریل کو 25 دن کے بعد نوساری کے ڈانڈی پر جا کر مکمل ہوگی۔''

پد یاترا میں لوگوں کے مختلف گروپ دانڈی جاتے ہوئے شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل پد یاترا کے 75 کلو میٹر کے پہلے گروپ کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین: مودی

جمعہ کے روز ریاست اور یونین علاقہ کی حکومتیں بھی پورے ملک میں پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔

ان پروگراموں کے علاوہ وزارت ثقافت، وزارت نوجوانوں کے امور اور ٹریفڈ (قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا) کے تحت محکمہ آثار قدیمہ کے سروے اور زونل ثقافتی مراکز اس موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔

Last Updated : Mar 12, 2021, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.