ETV Bharat / bharat

Price Rise Discussion: مہنگائی پر منگل کو پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، حکومت

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوسرے التوا کے بعد پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت مہنگائی پر بحث کے لیے شروع سے ہی تیار تھی، لیکن اپوزیشن نے بغیر کسی وجہ کے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ Price Rise Discussion

مہنگائی پر منگل کو پارلیمنٹ میں بحث ہوگی: حکومت

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 7:11 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان حکومت نے پیر کو کہا کہ مہنگائی کے مسئلہ پر منگل کو دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس مسئلہ پر لوک سبھا میں آج بھی بحث ہو سکتی تھی، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوسرے التوا کے بعد پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت مہنگائی پر بحث کے لیے شروع سے ہی تیار تھی، لیکن اپوزیشن نے بغیر کسی وجہ کے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پرہلاد جوشی کے ساتھ راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل بھی موجود تھے۔ Rajya Sabha To Discuss Price Rise Tomorrow

لوک سبھا میں اپوزیشن کے ارکان نے جھارکھنڈ اور گجرات کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے صبح کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع کر دیا۔ پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو کووڈ انفیکشن ہوا ہے۔ ان کی صحت یابی کے بعد حکومت مہنگائی کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار تھی لیکن اپوزیشن ایوان کو چلنے نہیں دے رہی تھی۔ اس سے قبل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مختلف مسائل پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے تک اور پھر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

راجیہ سبھا میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر بات کرنے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آج لوک سبھا میں اور کل راجیہ سبھا میں اس پر بحث ہوگی، لیکن اپوزیشن پارٹیاں شور مچا رہی ہیں اور وہ بحث نہیں کرنا چاہتیں۔ اپوزیشن رہنما ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ملک میں کئی واقعات ہو رہے ہیں، جن میں جھارکھنڈ اور گجرات کے واقعات نمایاں ہیں۔ ارکان نے ان پر بحث کے نوٹس دیے ہیں۔ حکومت نے ان نوٹسز کا ذکر تک نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:

Suspension of Lok Sabha MP's Revoked: لوک سبھا اراکین کی معطلی منسوخ، مہنگائی پر بحث جاری

اہم بات یہ ہے کہ جھارکھنڈ کے تین اراکین اسمبلی کو کولکتہ پولیس نے بھاری نقدی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اپوزیشن ارکان گجرات میں جعلی شراب سے ہونے والی اموات پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسٹر جوشی اور مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر بات چیت سے گریز نہیں کرتی ہے اور کسی بھی مسئلہ کو منظم طریقے سے بحث کے لئے اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے تعاون کی اپیل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.