ETV Bharat / bharat

Kovind Inaugurates Kali Mandir in Dhaka: صدر رام ناتھ کووند نے بنگلہ دیش میں رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا - رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورہ

صدر رام ناتھ کووند نے آج ڈھاکہ میں تجدید شدہ تاریخی رمنا کالی مندر کا افتتاح Kovind Inaugurates Dhaka's Kali Mandir کیا جسے مارچ 1971 میں جنگ کے دوران تباہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کے بعد وطن کے لیے روانہ بھی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے انہیں الوداع کیا۔

President Kovind inaugurates Dhaka's Kali Mandir
صدر رام ناتھ کووند نے بنگلہ دیش میں رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 8:52 PM IST

صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کے آخری دن جمعہ کو ڈھاکہ میں رمنا کالی مندر پہنچے اور مندر کے بحال شدہ حصے کا افتتاح Kovind Inaugurates Dhaka's Kali Mandir کیا۔ صدر کووند کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار بھی موجود تھے۔

صدر رام ناتھ کوند نے ایک ٹویٹ میں کہا، " ڈھاکہ میں رمنا کالی مندر Ramna Kali Mandir کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا۔‘‘

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

رمنا کالی مندر کمیٹی کے چیئرمین اتپل سرکار نے کہا کہ صدر کووند نے دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم ترین مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر کووند مندر میں 15 منٹ تک رہے، جہاں انہوں نے حکومت ہند کی گرانٹ سے مندر کے بحال شدہ حصے کا افتتاح کیااور بعد میں مندر میں پوجا کی۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ 1971 کو یہاں اس مقام پر قتل عام ہوا تھا اور رمنا مندر جو کہ جنگ کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی۔ مندر کے کچھ حصے کی بحالی اور تزئین و آرائش حکومت ہند کی 7 کروڑ روپے کی گرانٹ سے کی گئی ہے۔ مندر اور مرکزی مندر کو بھی دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔

رمنا کالی مندر کے تجدید شدہ حصے کا افتتاح کرنے کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ سے وطن کے لیے روانہ Kovind left Dhaka for home بھی ہوگئے، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے انہیں الوداع کیا۔

President Ram Nath Kovind leaves for home after a three-day visit to Bangladesh
صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کے بعد وطن کے لیے روانہ

واضح رہے کہ صدر کووند بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات اور’ مجیب سال‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کی صبح ڈھاکہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

President Kovind in Dhaka: 'ہند-بنگلہ دیش تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو وقت آگیا'

President Kovind in Dhaka: صدررام ناتھ کووند کی بنگلہ دیش کے یوم آزادی تقریب میں شرکت

صدر جمہوریہ ہند نے پہلے دن ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ساور میں قومی یادگار پرجنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ساور سے واپس آکر انہوں نے دھن منڈی نمبر 32 پر بنگ بندھو کی یاد گار میں خراج عقیدت پیش کیا اور میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔

کل صبح صدر کووند نے شیر بنگلہ نگر کے نیشنل پریڈ گراونڈ میں ’وجے دیوس‘ پریڈ میں حصہ لیا۔ انہوں نے دوپہر کو جاتیہ سنگھ کے ساوتھ پلازہ میں آزادی کی گولڈن جوبلی اور بنگ بندھو کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

وزارت خارجہ (MEA) نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ دورہ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ قربانیوں کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.