ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ کارگل منسوخ - کارگل وجے دیوس

کارگل وجے دیوس کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دراس دورہ خراب موسم کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ کارگل منسوخ

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 9:20 AM IST

آج کارگل وجے دیواس کی 22 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند دراس کا دورہ کرنے والے تھے لیکن خراب موسم کے سبب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دراس میں کارگل وجے دیواس کی تقریبات میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت بھی شرکت کرنے والے تھے۔ وہیں، پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے کارگل جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رام ناتھ کووند نے سنہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران مارے گئے بھارتی فوجیوں کو کارگل وار میموریل میں خراج عقیدت پیش کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں بھی خراب موسم کی وجہ سے صدر 'کارگل وجے دیوس' کی تقریبات میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور انہوں نے سرینگر کے بادامی باغ کی 15 ویں کور کے دفتر میں واقع وار میموریل پر پھول چڑھاتے ہوئے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ اتوار کے روز کارگل کے علاقے دراس میں قائم کارگل وار میموریل میں 559 شمعیں جلائی گئیں۔ اس موقع پر اعلی فوجی افسران، فوجی جوانوں کے اہل خانہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.