ETV Bharat / bharat

صدرجمہوریہ نے مسلح افواج کی تعریف کی

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کورونا بحران کے دوران سرحد کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے بھارتی مسلح افواج کے ’تحمل اور مضبوط عزم‘ کی تعریف کی۔

صدرجمہوریہ نے مسلح افواج کی تعریف کی
صدرجمہوریہ نے مسلح افواج کی تعریف کی
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:12 PM IST

رامناتھ کووند نے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے 77ویں اسٹاف کورس پر طلبا حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'ہم چیلنجنگ وقت سے گزر رہے ہیں جو تبدیلیوں سے بھرا ہے۔'

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،صدرجمہوریہ نے کہا کہ' ہمارے ملک کی مسلح افواج ہماری عظیم قوم کی قابل قدر اور اہم ترین سرمایے میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی انتھک کوششوں اور عظیم قربانیوں کی بدولت ہی اپنے ہم وطنوں کا احترام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے جنگ اورامن دونوں کے دوران قوم کے لیے انمول خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجوں اور قدرتی آفات کے وقت میں اپنے فرائض کو لگن اور ہمت کے ساتھ انجام دیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: مودی

صدر نے کہا کہ 'ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جو تبدیلیوں سے بھرا ہوا ہے۔ قومی سلامتی اور دفاع کے تصورات بدل رہے ہیں۔ جیو اسٹریٹجک اور جیو پولیٹیکل مجبوریوں اور بہت سے دوسرے عوامل نے سیکورٹی کا منظر نامہ مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کم شدت کے تنازعات، انسداد دہشت گردی اور غیر جنگی تنازعات جیسے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تمام پہلوؤں کی مکمل تفہیم کی ضرورت ہے۔ ان بدلتے وقتوں میں ہمیں اپنے قومی مفادات کو محفوظ بنانے اور اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے نئے طریقے سوچنے ہوں گے۔ اس کے لیے نئے انداز کی ضرورت ہوگی۔'

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسٹاف کورس کے دوران طالب علم افسران کو جامع معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ بدلتی ہوئی صورتحال کو واضح انداز میں سمجھ سکیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.