ETV Bharat / bharat

Uttar Pradesh Legislative Assembly Session: رام ناتھ کووند کا آج اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب - Uttar Pradesh Legislative Assembly

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اتوار کی شام کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے دارالحکومت لکھنؤ پہنچے۔ آج وہ مقننہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ Uttar Pradesh Legislative Assembly Session

رام ناتھ کووند آج اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 7:46 AM IST

لکھنؤ: صدر رام ناتھ کووند آج اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران دونوں ایوانوں کے ارکان موجود رہیں گے۔ یہ خصوصی سیشن آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقننہ کا خصوصی اجلاس صبح 11 بجے سے ودھان بھون میں ہوگا۔ صدر رام ناتھ کووند صبح تقریباً 10:30 بجے راج بھون سے ودھان بھون کے لیے روانہ ہوں گے۔ جب کہ گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، قانون ساز کونسل کے چیئرمین کنور مانویندر سنگھ سمیت کئی لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ Ram Nath Kovind address a special session of the Uttar Pradesh Legislative Assembly today

ودھان بھون کے پورٹیکو میں صدر رام ناتھ کووند کا استقبال کرنے کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے پارٹی قائدین بھی موجود رہیں گے۔ استقبال کے بعد صدر مملکت اسمبلی کے مین پویلین پہنچیں گے جہاں وہ دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ تقریباً 1 گھنٹہ ودھان بھون کے پروگرام میں شرکت کے بعد صدر جمہوریہ واپس راج بھون چلے جائیں گے۔ بتا دیں کہ مقننہ کے مشترکہ خصوصی اجلاس کے انعقاد کے لیے اتوار کی شام تک ودھان بھون میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دارالحکومت لکھنؤ میں قیام کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس کمانڈوز اور پولیس انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں کو ودھان بھون کے آس پاس تعینات کیا گیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں ودھان بھون کے آس پاس بھی راستے کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ صدر اتوار کی شام دیر گئے دارالحکومت لکھنؤ پہنچے۔ لکھنؤ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گورنر آنندی بین پٹیل، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور دیگر کئی سرکردہ لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.