ETV Bharat / bharat

Mirza Ghalib College President Resigned گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے گورننگ باڈی کے صدر کا استعفی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے گورننگ باڈی کے صدر محمد بدرالدین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا استعفی قبول کرلیا گیا ہے۔ Mirza Ghalib College President Resigned

گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے گورننگ باڈی کے صدر کا استعفی

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 9:06 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع کا مرزاغالب کالج ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دراصل گورننگ باڈی کے صدر محمد بدرالدین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا استعفی قبول کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ گورننگ باڈی کے صدر محمد بدرالدین نے استعفی نامہ میں خود کو آگے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی ہے لیکن استعفی کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں کہ صدر محمد بدرالدین نے دباو میں استعفی دیا ہے۔ ان پر گورننگ باڈی کا دباؤ تھا۔ صدر محمد بدرالدین اگر استعفی نہیں دیتے تو انہیں گورننگ باڈی سے ہٹادیا جاتا اور اس کے لیے پہل شروع کردی گئی تھی۔ Mirza Ghalib College President Resigned

بتا دیں کہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو گزشتہ دو ماہ قبل ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں سکریٹری کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور پھر کورٹ کی ہدایت کے بعد وہ دوبارہ سے بحال ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی چرچہ شروع تھی کہ گورننگ باڈی میں تبدیلی ہوگی اور کئی رکن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ شبیع شمسی کے دور میں پہلے بھی کئی عہدیدار کو ہٹائے جانے سے پہلے استعفی کا دور چلا تھا۔ اسی وجہ سے صدر محمد بدرالدین کے استعفی کو بھی جوڑا جارہاہے۔

واضح ہوکہ گزشتہ ماہ ہی صدر محمد بدرالدین کے رشتے دار و کالج کے سابق پروفیسر انچارج خورشید احمد خان کو ایجوکیشنسٹ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ خورشید احمد خان کو جی بی کے اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ لیتے ہوئے ہٹایا تھا۔ خورشید احمد خان کو ہٹائے جانے کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں کہ آگے صدر محمد بدرالدین کو بھی ہٹائے جانے کے امکانات ہیں۔ کالج ذرائع کے مطابق ساری اسکرپٹ پہلے سے طے تھی۔ ایک دو دنوں میں گورننگ باڈی کی میٹنگ طلب ہونی تھی، جس کے بعد صدر کو ہٹائے جانے کی تجویز پیش کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: Mirza Ghalib College in Gaya ہائی کورٹ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری

اطلاع کے مطابق گورننگ باڈی کے ایک اور رکن کو ہٹایا جاسکتا ہے لیکن اس سے پہلے ایجوکیشنسٹ اور صدر کے عہدے کے لیے جی بی میں دو رکن کو بحال کرلیا جائے گا۔ تبھی اس کے بعد آگے کی کاروائی ہوگی۔ کالج کا اگلا صدر کون ہوگا ؟ اس سوال کے جواب میں سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کہاکہ یہ فیصلہ گورننگ باڈی کا ہوگا کہ کون صدر کے عہدے پر فائز ہوگا ؟ انہوں نے کہاکہ جو کالج کے دستور ہیں اسی کے مطابق عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ کالج کی بہتری اور معیاری تعلیم وتربیت کے لیے گورننگ باڈی کے موجودہ تمام اراکین، سابق اراکین، کالج کے اسٹاف اور کالج سے ہمدردی رکھنے والے پرعزم ہیں اور پوری محنت کے ساتھ آگے ترقیاتی کام ہوتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.