ممبئی: صدر دروپدی مرمو نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو فون کیا اور انہیں ان کی 59 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی، اس کی اطلاع آج یہاں ایک عہدیدار نے دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے شندے کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی اور کہا کہ یہ دن ہمیں مہاراشٹر کی ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی حاصل کرنے کی طاقت دے گا۔ شندے نے صدر مرمو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے فون کال پر شکریہ ادا کیا۔ وہیں ان کے حامیوں نے کئی تھانے اور ریاست کے دیگر حصوں میں جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا۔
تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ریاست میں خون کے عطیہ کے 366 کیمپ منعقد کیے گئے، 1800 اسکولوں میں نابالغ طلباء (18 سال سے کم عمر) کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اور شندے نے آنجہانی ہندو ہردے سمراٹ کی یاد میں 'اپلا دواخانہ' اسکیم کی توسیع کا اعلان کیا۔ بالاصاحب ٹھاکرے جے نام سے 'اپلا دواخانہ' اسکیم کو عوام کے فائدے کے لیے ریاست میں 500 مقامات پر کھولا جائے گا جس میں تعلقہ کی سطح تک بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Journey of Eknath Shinde: ایکناتھ شندے، آٹو ڈرائیور سے وزیر اعلیٰ بننے تک کا سفر
اس موقع پر شندے نے آنجہانی ٹھاکرے کی عوامی زندگی کی تعلیمات کو یاد کیا، جس میں 80 فیصد لوگوں کی سماجی خدمت اور 20 فیصد سیاست شامل ہے۔ دریں اثنا، شندے کو مبارکباد دینے والے بڑے بڑے کٹ آؤٹ ان کے آبائی شہر تھانے میں لگائے گئے، ان کے رہائشی بنگلے کو روشن کیا گیا۔ تھانے، ممبئی، پونے اور دیگر مقامات پر سالگرہ کے پیغامات، بینرز اور پوسٹر لگائے گئے، جبکہ نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس ان کے گھر پہنچے۔
یو این آئی