ETV Bharat / bharat

Droupadi Murmu To Visit Kerala صدر جمہوریہ مرمو تمل ناڈو، کیرالہ اور لکشدیپ کا دورہ کریں گی - مرمو کولم میں ماتا امرتانندمئی مٹھ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ مرمو کولم میں ماتا امرتانندمئی مٹھ کا دورہ کریں گی۔ اسی دن وہ ترواننت پورم میں اپنے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:27 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو کل سے 21 مارچ تک کیرالہ، تمل ناڈو اور لکشدیپ کے دورے پر رہیں گی۔ جمعرات کو صدر جمہوریہ ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا دورہ کریں گی اور کوچی میں آئی این ایس دروناچاریہ کو پریسیڈنٹ رنگ پیش کریں گی۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ کولم میں ماتا امرتانندمئی مٹھ کا دورہ کریں گی۔ اسی دن وہ ترواننت پورم میں اپنے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ شہری استقبالیہ میں صدر جمہوریہ کتاب کڈومباشری ایٹ 25 تھرو رچنا۔ کنٹیمپرری اسٹوریز آف وومین ان کیرالہ کا اجراء کریں گی اور درج فہرست قبائل کے لیے ایک جامع ترقیاتی اسکیم 'اننتی' کا بھی افتتاح کریں گی۔

ہفتہ کو صدر جمہوریہ وویکانند میموریل اور تھروولوور مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کریں گی اور کنیا کماری میں وویکانند کیندر کا دورہ کریں گی۔ اسی شام، وہ کاورتی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ اتوار کو، صدر کاواراتی میں سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان سے بات چیت کریں گی۔ اس سے قبل صدر دروپدی مرمو کے کیرالہ دورے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مرمو لولو گروپ کے چیئرمین کی ملکیت والی حیات ریجنسی میں قیام کریں گی، جنہیں ای ڈی نے کچھ معاملات کے سلسلے میں حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے پر سماجی کارکن سوامی ڈاکٹر بھارگو رام نے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ صدر جمہوریہ مرمو کے لیے ایک ایسے شخص کی ملکیت والے ہوٹل میں ٹھہرنا نامناسب ہے جنہیں دو بار ای ڈی نے نوٹس بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murmu to Visit Kerala صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے مجوزہ کیرالہ دورے پر تنازعہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.