ETV Bharat / bharat

President Election 2022: یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار

اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین لوگوں کے انکار کے بعد اب ٹی ایم سی کے قومی نائب صدر یشونت سنہا کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ملک کے نئے صدر کا انتخاب 18 جولائی کو ہونا ہے۔ Opposition's Presidential Candidate

یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 4:26 PM IST

ملک کے نئے صدر کا انتخاب 18 جولائی کو ہونا ہے اور سب کی نظریں صدارتی امیدواروں پر لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں اپوزیشن کی جانب سے یشونت سنہا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ یشونت سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ممتا جی(بنرجی) کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی ایم سی میں جو عزت اور وقار دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک بڑے قومی مقصد کے لیے مجھے پارٹی سے الگ ہو کر اپوزیشن کے وسیع اتحاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس قدم کی منظوری دے گی۔' Opposition's Presidential Candidate

Tweet
Tweet

منگل کو اپوزیشن کی میٹنگ میں، ٹی ایم سی نے یشونت سنہا کا نام آگے بڑھایا، جسے 19 اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ میٹنگ سے پہلے سنہا نے ٹویٹ کر کے ممتا بنرجی کا شکر ادا کیا۔ ممتا بنرجی نے صدارتی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت تمام بی جے پی مخالف پارٹیوں سے ملاقات کر چکی ہیں اور انہیں کئی پارٹیوں حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Presidential election 2022: صدارتی انتخاب سے پہلے اپوزیشن کو متحد کرنے کی ممتا کی پہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.