ETV Bharat / bharat

Arunachal Assembly مرمو، اروناچل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 3:02 PM IST

صدر دروپدی مرمو اروناچل پردیش کے دو روزہ پر ہیں۔ ان استقبال کے لیے راج بھون ہیلی پیڈ پر ثقافتی دستوں کے ساتھ روایتی استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ایٹا نگر: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اروناچل پردیش کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن منگل کو ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ مرمو نے پیر کو اروناچل پردیش کے 37ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی اور یہاں آئی جی پارک میں ریاستی حکومت کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں حصہ لیا۔ گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کے ٹی پرنائک، وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی قیادت میں ریاستی رہنماؤں نے دونی پولو ہوائی اڈے پر مرمو کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی اسمبلی کے اسپیکر پاسنگ دورجی سونا، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ تاپیر گاؤ، راجیہ سبھا اپم پی نبام ریبیا، دوئی مکھ ایم ایل اے تانا ہالی تارا، چیف سکریٹری دھرمیندر، ڈی جی پی ستیش گولچہ، پاپم پارے ڈی سی اور ایس پی موجود تھے۔ راج بھون ہیلی پیڈ پر ثقافتی دستوں کے ساتھ روایتی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں گورنر اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ چاونا مین اور دیگر وزراء موجود تھے۔ گورنر کے کمشنر کی قیادت میں راج بھون کے افسروں نے بھی صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Arunachal And Mizoram Foundation Day: مرمو، دھنکھڑ اور برلا نے اروناچل، میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.