نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے گزشتہ روز نئی دہلی میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں 11بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2023 سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے کی گئی ہر کوشش ہمارے سماج اور ملک کے مستقبل کو شکل دے گی۔ہمیں ان کے محفوظ اور خوشحال بچپن اور روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔بچوں کو ایوارڈ دے کرہم قومی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض ایوارڈ یافتگان نے اتنی کم عمری میں ہی اتنا بڑا حوصلہ اوربہادری دکھائی ہے کہ ان کے بارے میں جان کر نہ صرف ہمیں حیرت ہوئی ، بلکہ ہم مغلوب بھی ہوئے۔ان کی مثالیں تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہم ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں۔ سخت جدوجہد کے بعد ہمیں آزادی ملی ہے۔ اس لئے نئی نسل سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ لوگ آزادی کی قدروں کو پہچانیں اور ان کا تحفظ کریں۔انہوں نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں اور جہاں بھی موقع ملے ملک کے لئے کام کریں۔
-
President Droupadi Murmu conferred the Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar on 11 children at an award ceremony held in Delhi today. pic.twitter.com/eSCXHdTPMd
— ANI (@ANI) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">President Droupadi Murmu conferred the Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar on 11 children at an award ceremony held in Delhi today. pic.twitter.com/eSCXHdTPMd
— ANI (@ANI) January 23, 2023President Droupadi Murmu conferred the Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar on 11 children at an award ceremony held in Delhi today. pic.twitter.com/eSCXHdTPMd
— ANI (@ANI) January 23, 2023
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی زندگی کی اقدار میں بھلائی کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔زندگی ان لوگوں کے لئے ہی کامیاب ہے، جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔مکمل انسانیت کے تئیں محبت کا جذبہ ، جانوروں، پرندوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی ثقافت ہندوستانی زندگی کی اقدار کا حصہ ہے۔انہیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ آج کے بچے ماحولیات کے تئیں زیادہ بیدار ہیں۔انہوں نے انہیں اس بات کا دھیان رکھنے کی صلاح دی کہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، اس سے ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔انہوں نے لوگوں سے شجرکاری کرنے اور ان کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ان سے توانائی بچانے اور بڑوں کو بھی اس کے لئے متحرک کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : PM Rashtriya Bal Puraskar جموں و کشمیر کی حنایہ نثار پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر سے سرفراز