ETV Bharat / bharat

Draupadi Murmu on two-day visit to Tripura صدر دروپدی مرمو تریپورہ کے دو روزہ دورے پر - مرمو تریپورہ کے دو روزہ دورے پر

صدر دروپدی مرمو تریپورہ کے دو روزہ دورے پرہیں۔ صدر کے دورے کے موقع پر سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے سادہ پوش پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ کا ہوائی اڈے پر گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ، وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں اور ریاست کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔Draupadi Murmu on two-day visit to Tripura

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 12, 2022, 5:02 PM IST

اگرتلہ،: صدر دروپدی مرمو تریپورہ کے دو روزہ دورے پر بدھ کو یہاں پہنچیں۔ شمال مشرقی ریاست کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔Draupadi Murmu on two-day visit to Tripura

ریاست میں نقل و حرکت دو دن کے لیے عارضی طور پر بند رہے گی اور ساتھ ہی ریاستی پولیس نے عوامی مقامات پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ صدر کے دورے کے موقع پر سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے سادہ پوش پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ کا ہوائی اڈے پر گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ، وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں اور ریاست کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ انکوٹی ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ محترمہ کانتا جہانگیر کی قیادت میں تریپورہ پولیس کے 180 اہلکاروں پر مشتمل خواتین دستے نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

محترمہ مرمو نے تریپورہ جوڈیشل اکیڈمی کا افتتاح کیا اور ایک مختصر پروگرام میں قریبی نرسنگھ گڑھ میں نیشنل لاء یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وہ گورنر ہاؤس واپس لوٹنے سے پہلے ہوائی اڈے کے قریب درگا باڑی چائے کے باغ میں چائے کارکنوں کی طرف سے منعقد ایک خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔

صدر جمہوریہ کیپٹل کمپلیکس میں ایم ایل اے ہاسٹل کا ورچول افتتاح کریں گی اور پنڈت نہرو کمپلیکس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

اگرتلہ میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کی جانب سے آج شام ٹاؤن ہال میں ان کا ایک شہری استقبال دیا جائے گا جہاں وزیر اعلیٰ، میئر دیپک مجمدار، کابینہ کے وزراء، ایم ایل ایز اور مختلف تنظیموں اور تجارتی اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

صدر جمعرات کی صبح گوہاٹی-کولکتہ ایکسپریس کو اگرتلہ تک اور اگرتلہ-جیریبام-اگرتلہ جن شتابدی ایکسپریس کو کھونگسانگ (منی پور) تک نئی ایل ایچ بی ریک اور وسٹا ڈوم کوچوں کے ساتھ ہری جھنڈی دکھائیں گی۔ حکام نے بتایا کہ اس کے بعد وہ 1:10 بجے گوہاٹی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ادے پور کے تریپوراسوری مندر میں پوجا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu Gujarat Tour مرمو نے 1330 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.