نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے جموں وکشمیر کے پولیس آفیسر شہباز احمد اور کانسٹبل الطاف حسین بٹ سمیت مسلح افواج کے 14 اہلکاروں کو منگل کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں ایوارڈ سے سرفراز کیا۔Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen
![Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen: شہید پولیس افسر شہباز احمد 'شوریہ' اور الطاف حسین 'کیرتی' چکر سے سرفراز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-martyrsshahbazahmedtoshauryaandaltafhussaintokirtichakra_02062022165705_0206f_1654169225_1037.jpg)
جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرتے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو کل 14 شوریہ چکر پیش کیے، جن میں ایک کیرتی چکر (بعد از مرگ) شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز نمایاں بہادری، بے مثال ہمت اور فرض کے تئیں انتہائی لگن کے لیے دیے جاتے ہیں۔ صدر نے غیر معمولی خدمات کے لیے 13 پرم وششٹ سیوا میڈل اور 29 اتی وششٹ سیوا میڈل پیش کیے۔ Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen
![Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen: شہید پولیس افسر شہباز احمد 'شوریہ' اور الطاف حسین 'کیرتی' چکر سے سرفراز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/15455547_426_15455547_1654178235520.png)
اس موقع پر موجود دیگر شخصیات میں وزیر اعظم ہند اور مرکزی وزیر دفاع بھی شامل تھے۔ جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) شہباز احمد کو شوریہ چکر (مرنے کے بعد) سے نوازا گیا۔ وہ دو روز تک چلے انکاونٹر میں شامل تھے۔ اس میں جیش محمد کے تین عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے عسکریت پسندوں سے لڑنے میں مثالی عزم کا مظاہرہ کیا اور قوم کے لیے عظیم قربانی دی۔ Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen
![Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen: شہید پولیس افسر شہباز احمد 'شوریہ' اور الطاف حسین 'کیرتی' چکر سے سرفراز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-martyrsshahbazahmedtoshauryaandaltafhussaintokirtichakra_02062022165705_0206f_1654169225_916.jpg)
یہ بھی پڑھیں: سیاسی رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کو بزدلانہ قرار دیا
جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل الطاف حسین بھٹ کو کیرتی چکر سے نوازا گیا، جنہوں نے گندربل میں عسکریت پسندوں کے چنگل میں پھنسے ایک شخص کو بچانے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کارروائی میں انہوں نے ایک عسکریت پسند کو بھی مار ڈالا تھا۔Kirti Chakra And Shaurya Chakra To JK Policemen