کولکاتا ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کوشک چند کو اسی عدالت میں بہ ضابطہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے جمعہ کے روز دیر رات جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے آئین کی دفعہ 224 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس کوشک چند کو بہ ضابطہ تقرری دی ہے۔
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ جسٹس کوشک چندا کو بی جے پی لیڈر سووندو ادھیکاری کی نندیگرام میں انتخابی جیت کے خلاف کیس کی سماعت سے ہٹا دیں، جبکہ جسٹس نے خود کو اس کیس سے الگ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی فساد: عدالت کے فیصلے سے ہمارے موقف کو تقویت ملتی ہے: ارشد مدنی
جسٹس کوشک چند نے وزیر اعلیٰ پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔