احمد آباد: گجرات قانون ساز اسمبلی کی کل 182 سیٹوں میں سے 89 سیٹوں کے لیے جمعرات کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ یہ سیٹیں ریاست کے 19 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہیں اور اس مرحلے میں کل 788 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر اقتدار ریاست میں پہلے مرحلے کی پولنگ کی مہم منگل کو شام 5 بجے ختم ہوگئی ہے۔گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا کہ 14,382 پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں جن 89 سیٹوں پر پولنگ ہوگی، ان میں سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 48 پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ کانگریس نے 40 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک سیٹ آزاد نے جیتی تھی۔Preparations for the first phase of Gujarat assembly elections completed
مزید پڑھیں:۔ Gujarat Assembly Elections 2022 سوراشٹرا اور جنوبی گجرات کی اہم 89 سیٹوں کے لیے جمعرات کو پولنگ ہوگی
اس الیکشن میں بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم)، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی (بی ٹی پی) کے علاوہ 36 دیگر جماعتوں نے بھی حصہ لیا۔ بی جے پی اور کانگریس نے تمام 89 سیٹوں کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 14 ہزار 382 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوگی، جن میں سے 3 ہزار 311 مراکز شہری علاقوں میں ہیں اور باقی 11 ہزار 71 پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ریلیز کے مطابق کمیشن نے 89 ماڈل پولنگ سٹیشنز بنائے ہیں اور کئی پولنگ سٹیشنز پر معذور اہلکار تعینات ہوں گے، 89 پولنگ سٹیشنز کو ماحول دوست بنایا گیا ہے جبکہ 611 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کی ذمہ داری خواتین نبھائیں گی۔ کمیشن کے مطابق ایسے 18 پولنگ بوتھ ہیں جن کی ذمہ داری نوجوانوں کو سونپی جائے گی۔