ETV Bharat / bharat

Bhopal Tablighi Ijtema بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اینٹ کھیڑی علاقے میں منعقد ہونے والے ہیں 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں پوری طرح مکمل ہوچکی ہیں۔ وہیں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جماعتوں کی شہر آمد شروع ہو چکی ہے۔Bhopal Tablighi Ijtema

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 9:02 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے پورے ملک سے جماعتوں کا بھوپال پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ شہر کی الگ الگ مساجد میں مقیم ان جماعتوں کی جمعرات کی رات سے اجتماع گاہ کی طرف روانگی ہوگی۔ 18 نومبر سے شروع ہونے والے چار روزہ اجتماع میں دہلی مرکز سمیت پورے ملک سے آنے والے علماء کی مذہبی تقریر ہوگی۔ اس کے بعد پیر کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوگا۔ 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے اینٹ کھیڑی میں واقع اجتماع گاہ تیار ہو چکا ہے۔ جماعتوں کے قیام کے لئے شامیانے لگ چکے ہیں۔ وضو خانہ اور عارضی بیت الخلاء کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ میں کھانے پینے کے لئے فوڈ زون بھی شکل لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سبھی سرکاری محکموں نے بجلی، پانی، سڑک اور ٹریفک نظام کو درست کر لیا ہے۔

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل

پورے ملک سے جماعتوں کا بھوپال پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ جماعتیں فی الحال شہر کی الگ الگ مساجد میں قیام کر مقامی لوگوں سے ملاقات کر رہی ہے۔ جمعرات سے جماعتوں کا اجتماع گاہ پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ چار دن تک چلنے والے اس روحانی اجتماع میں پورے ملک کے علما کرام اپنے اپنے بیان فرمائیں گے۔ اختتام والے دن دعائے خاص میں پورے ملک اور پورے عالم میں امن وامان اور بھائی چارہ قائم رہے اس کے لئے بھی دعا کی جائے گی۔ پہلی بار اجتماع عام میں غیر ملکی جماعتوں کی شرکت نہیں ہوگی۔ ہر سال اجتماع میں ہونے والے اجتماعی نکاح کا انعقاد بھی نہیں ہوگا۔ اجتماع گاہ میں نان ویج کھانے کے اسٹال نہیں لگیں گے۔ یہاں صرف ویج (شاکاہاری) کھانا ہی دستیاب ہوگا۔ پچھلے اجتماعات کے مقابلے اس اجتماع میں جماعتوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔ عالمی تبلیغی اجتماع گرین اور کلین طرز پر ہوگا۔ پالیتھین کا استعمال پوری طرح سے ممنوع رہے گا۔ تمباکو، بیڑی، سگریٹ وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔ اجتماع انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ صوبے کی الگ الگ سمت سے آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تقریبا 20 ایکڑ اراضی پر 45 پارکنگ پوائنٹ بن کر تیار ہے۔ الگ الگ سمت سے آنے والی گاڑیوں کو یہاں پارک کیا جائے گا تاکہ ان کی واپسی آسانی سے ہو سکے۔

مزید پڑھیں:۔ Alami Tablighi Ijtema مدھیہ پردیش میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل
وہیں عالمی تبلیغی اجتماع میں ریلوے کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژن ریل مینیجر سوربھ بندوپادھیائے تھی کی ہدایت پر بھوپال میں 18 سے 21 نومبر تک منعقد ہونے والے اجتماع کے لیے کیے جا رہے انتظامات کے تحت جماعتوں کی سہولت کے لیے 21 اور 22 نومبر کو بھوپال اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو پر ایک ایک بکنگ کاؤنٹر کھولا جائے گا۔ 21 اور 22 نومبر کو بھوپال ریلوے ریزرویشن دفتر میں ایک خصوصی کاؤنٹر جماعتوں کے لئے کھولا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھوپآل اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر ایک کی جانب ایک بڑا ٹینٹ لگایا جائے گا۔ جس میں دو بکنگ غیر ریزرو کاونٹر کو لے جائیں گے۔ اسی طرح پلیٹ فارم نمبر 6 کی جانب ایک شامیانہ میں جماعتوں کے رکنے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھوپال اسٹیشن اور پلیٹ فارموں پر گاڑیوں کی صاف صفائی یقینی کرنے کے لئے کمرشیل افسران کو پختہ حفاظتی انتظامات کے لئے ریلوے سیکیورٹی فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.