ETV Bharat / bharat

Padampur Bye Election اوڈیشہ میں پدم پور ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

اوڈیشہ کی پدم پور اسمبلی سیٹ پر پیر کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ کے مقررہ وقت سے 48 گھنٹے قبل ہفتہ کی سہ پہر سے 'ڈرائی ڈے' کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اس دوران ہوٹلوں، ریستورانوں، دکانوں یا کسی اور جگہ پر شراب یا اس سے ملتی جلتی اشیاء کی فروخت یا تقسیم پر پابندی ہے۔Padmapur By Election in Odisha

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 9:18 PM IST

بھوبنیشور: اوڈیشہ کی پدم پور اسمبلی سیٹ پر پیر کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس کے لوہانی نے اتوار کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں تقریباً 2,57,474 ووٹر ہیں جن میں 1,29,497 مرد، 1,27,965 خواتین اور 12 خواجہ سرا شامل ہیں۔ ووٹر 319 بوتھ پر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے چھ گلابی بوتھ اور 15 ماڈل بوتھ ہیں۔Padmapur By Election in Odisha

لوہانی نے کہا کہ 74 بوتھ ماؤنواز متاثرہ علاقوں میں واقع ہیں اور 78 کی شناخت حساس کے طور پر کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 9 کمپنیاں اور ریاستی پولیس کی 41 پلاٹون تعینات کی ہیں۔ پولنگ صبح 7:00 بجے شروع ہوگی اور شام 16:00 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ پارٹیاں، ای وی ایم، انتخابی سامان اور حفاظتی انتظامات سبھی تیار ہیں۔ مجموعی طور پر 1276 پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 32 ٹیموں پر مشتمل 128 پولنگ افسران کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ کلکٹر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ریٹرننگ آفیسر کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ایسے کارکنان، اسٹار کمپینر اور امیدوار جو پدم پور حلقہ کے ووٹر نہیں ہیں، اس مدت کے دوران علاقہ چھوڑ دیں۔

پولنگ کے مقررہ وقت سے 48 گھنٹے قبل ہفتہ کی سہ پہر سے 'ڈرائی ڈے' کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اس دوران ہوٹلوں، ریستورانوں، دکانوں یا کسی اور جگہ پر شراب یا اس سے ملتی جلتی اشیاء کی فروخت یا تقسیم پر پابندی ہے۔ لوہانی نے کہا کہ پولنگ کے دن صبح 7 بجے سے شام 4.30 بجے کے درمیان کوئی بھی شخص کوئی ایگزٹ پول نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی ایگزٹ پول کے نتائج کو شائع یا تشہیر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Padampur By Election پٹنائک نے پدم پور کو نیا ضلع بنانے کا وعدہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.