ETV Bharat / bharat

Prayagraj Violence: جاوید محمد سمیت دس دیگر لوگوں کی جیل تبدیل - پریاگ راج تشدد معاملہ

پریاگ راج میں ہوئے مظاہرے کے الزام میں گرفتار جاوید محمد سمیت 10 دیگر لوگوں کی جیل تبدیل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر سے ان تمام کو الگ الگ جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ Prayagraj violence: 10 accused shifted to prisons across UP

جاوید محمد سمیت 10 دیگر لوگوں کی جیل تبدیل

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 12:35 PM IST

پریاگ راج: ریاست اترپریش کے ضلع پریاگ راج میں 10 جون کو اہانت رسول کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن جاوید محمد عرف جاوید پمپ سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ آج جاوید محمد سمیت دس ملزمان کی جیل تبدیل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے جاوید محمد کے ساتھ ساتھ اٹالہ بڑی مسجد کے پیش امام احمد علی کو بھی دوسری جیل میں منتقل دیا ہے۔ Javed Muhammad shifted to other prisons

انتظامیہ نے جاوید محمد سمیت دس ملزمان کی جیل تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد نینی سنٹرل جیل میں قید جاوید محمد کے ساتھ امام احمد علی اور دیگر آٹھ ملزمان کو الگ الگ جیل بھیج دیا گیا۔ جاوید محمد کو دیوریا اور امام احمد علی کو کانپور نگر جیل بھیج دیا گیا۔ اسی طرح دیگر آٹھ ملزمان کو بھی ریاست کی دیگر جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ نینی سنٹرل جیل کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی این پانڈے کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر ان تمام کو الگ الگ جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع پریاگ راج میں 10 جون بروز جمعہ کو نماز کے بعد کچھ لوگوں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف مظاہرہ کیا. یہ احتجاج آہستہ آہستہ تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔ تشدد کو روکنے کے لئے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں دونوں اطراف سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 92 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، اور 70 نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پولیس ٹیم نے تشدد کے الزام میں پریاگ راج کے مشہور سماجی کارکن جاوید محمد عرف جاوید پمپ کو گرفتار کرلیا ۔ حکام نے جاوید کی گرفتاری کے بعد انکے رہائشی مکان کو بلڈوزر چلاکر زمین بوس کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.